The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال دنین میں منعقدہ فٹسال ٹورنمنٹ اختتام پذیر، ڈی ایل ایف سی نے فائنل اپنے نام کرلی

چترال دنین میں منعقدہ فٹسال ٹورنمنٹ اختتام پذیر، ڈی ایل ایف سی نے فائنل اپنے نام کرلی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ینگ بوائز فٹبال کلب دنین لشٹ چترال کے زیر اہتمام منعقد فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس میں پچاس ٹیموں نے شرکت کی۔ شائننگ اسٹار اور ڈی ایل ایف سی کئی ایک ٹیموں کو شکست دے کر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔تاہم زبردست مقابلے کے بعد ڈی ایل ایف سی نے ایک گول کی برتری سے فائنل اپنے نام کرلی۔ فائنل کے مہمان خصوصی ممبر منیجمنٹ کمیٹی الخدمت فاونڈیشن ضلع چترال لوئر عبدالعزیزخان تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت سے ذیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے لیے مساجد کے سطح پہ تنظیم نو کرنے کی ضرورت ہے ۔دنین کے نوجوانوں سے کہا کہ اپنے آپ کو بطور رضاکار الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈ کریں اور مساجد کی سطح پہ اس تنظیم نو میں حصہ لیں۔ حس سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ریسکیو ایڈ اور ریلیف دینے میں آسانی ہو گی۔صدر ینگ بوائز فٹبال کلب دنین لشٹ عباس احمد نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند ماحول مہیاکرنا تھا انھوں نے اس تسلسل کو جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

chitraltimes danin footsall torunament chitraltimes danin footsall torunament winner chitraltimes danin footsall torunament winner2

chitraltimes danin footsall torunament runner up

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69389