The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی: سپریم کورٹ کا وفاق سمیت دیگر کو نوٹس

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی: سپریم کورٹ کا وفاق سمیت دیگر کو نوٹس

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس میں وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے کہا کہ غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے، اٹارنی جنرل معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں۔سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے افغان مہاجرین کی واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار فرحت اللہ بابر نے موقف اپنایا کہ نگراں حکومت کے پاس غیر قانونی شہریوں کی بے دخلی کا مینڈیٹ نہیں، جن افغان شہریوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے وہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چْکے ہیں اور اس عدالت کے پاس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا اختیار ہے، آرٹیکل 4، 9، 10 اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 40 سال سے جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیا وہ یہاں ہی رہیں اس پر عدالت کی معاونت کریں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے مہاجرین کے حقوق کو تحفظ دیتے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے ان معاہدوں کا پابند ہے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواست منظور

پشاور(سی ایم لنکس)پاکستانیوں کے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی اوریجن کارڈ دینے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنیو الے افغان باشندوں کی پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق اپلائی کرناچاہیے، جس پر درخواست گزار کے وکیلنے مؤقف اختیار کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعیکوئی بھی غیرملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے۔ پی او سی کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے 109 افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ دینے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور: 109 افغان باشندوں کو پی او سی جاری کرنے کا حکم

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے 109 افغان باشندوں کو نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) دینے کا حکم جاری کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی دائر درخواستوں پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔دورانِ سماعت وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق درخواست دینی چاہیے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مو قف اختیار کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیر ملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کر سکتا ہے، تاہم پی او سی کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکتا اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔دورانِ سماعت عدالت نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے 109 افغان باشندوں کو نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) دینے کا حکم جاری کر دیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82455