The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے طول وعرض میں عید الاضحی کی نماز مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

Posted on

چترال کے طول وعرض میں عید الاضحی کی نماز مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) عیدالاضحی کی نماز چترال کے طول وعرض میں چار سو سے ذیادہ مقامات پر ادا کی گئی جبکہ عید کا سب سے بڑ ااجتماع شاہی مسجد چترال میں ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے خطیب مولانا خلیق الزمان کی امامت میں نماز اداکی۔ نماز عید کے آئمہ کرام سنت ابراہیمی کی اہمیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے اللہ رب العزت کے حضورسے مدد ونصرت مانگ لی۔ ان کا کہنا تھاکہ سنت ابراہیمی اسلام کے شعائر میں سے ایک ہے جس کا مثال پیش کرنے سے تاریخ انسانی قاصر ہے جب ہمارے دادا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کی خاطر اپنے لخت جگر کو قربان کا گران فیصلہ کیاجس کی وجہ سے ان کی سنت کو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے قابل تقلید قرار دیا گیا۔عید کی دیگر بڑی اجتماعات میں کرنل مراد اسٹڈیم دروش، آیون، گرم چشمہ ، بونی ، مستوج اور تورکہو موڑکہو کے مختلف مقامات شامل ہیں۔
درین اثناء نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے دنبہ،بکری، یاک، بیل اور گائے ذبح کرنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے جوکہ مزید دو دن تک جاری رہے گا۔ لویر چترال پولیس نے چترال شہر سمیت دیگر قصبات میں سیکورٹی کا سخت اہتمام کیا تھا۔

chitraltimes eid prayer chitral 1

chitraltimes eid prayer chitral 5

chitraltimes eid prayer chitral shahi mosque

chitraltimes eid prayer chitral police line

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
110795