The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے دونوں اضلاع میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

Posted on

چترال کے دونوں اضلاع میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر اور لوئیر چترال میں بھی عیدالفطر اج عقیدت و احترام اورمذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اس مناسبت سے اپر چترال کے مختلف علاقوں بونی , وریجون موڑکھو تورکھو اور مستوج کے جامع مساجد اور عیدگاہوں میں عید الفطرکی نماز ادا کی گئی اور ہزاروں نمازیوں نے نماز عید ادا کی اس موقع پر علمائے کرام اس دن کی مناسبت سے جامع انداز میں تقاریر اور واعظ نصحت پیش کی فلسطین کے شہدا کی درجات کی بلندی اور وطن عزیز پاکستان کی کامیابی سلامتی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

اسی طرح لوئیر چترال میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، شاہی مسجد چترال میں شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے عید کی نماز پڑھائی ، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی، اس کے علاوہ آیون، دروش، بروز، عشریت ، شیشی کوہ ویلی ، ارسون اور گرم چشمہ سمیت کوہ ایریا میں بھی عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی، ان اجتماعات میں وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،

چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال میں عید کے دن موسم خوشگوار رہی، جس کے باعث اکثر مقامات پر عید کی نماز عیدگاہوں میں ادا کی گئی۔

chitraltimes Eid celebration upper chitral 4

chitraltimes Eid celebration upper chitral 2

chitraltimes Eid celebration upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100741