Chitral Times

عوام کے ساتھ احسن سلوک اور ان کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے. ڈی پی اوفرقان

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی۔پی۔او آفس چترال میں‌ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرقان بلال کی زیر صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا. جس میں ضلع کے تھانوں کے تمام محرارن نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں انسپکٹر جنرل اف KPK پولیس کے صادر کردہ احکامات سے متعلق تمام محرارن تھانہ جات کو ہدایات دی گئیں ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام شرکاء میٹنگ سے عوام دوست پولیس بننے اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض منصبی جانیں پر زور دیا ۔روایبتی تھانہ کلچر کو ختم کرکے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور حسن سلوک کی ہدایت کی ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے پبلک ڈیلینگ کو بہتر کرنے ، عوام کے مسائل کو فوراً حل کرنے اور شائستگی سے پیش آنے کابھی حکم دیا ۔
dpo chitral furqan23
dpo chitral furqan

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15770