The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا( شمالی ) اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کا دورہ، ادارے کی معیاری تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا

Posted on

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا( شمالی ) اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کا دورہ، ادارے کی معیاری تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا( شمالی ) اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے اپنے دور ہ چترال کے دوران انہوں نے آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کا بھی دورہ کیا، جہاں سکول کی پرنسپل سلطانہ نے انہیں سکول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہیں سکول کی 18 سالہ کارکردگی، معیاری تعلیم اور جدید طرز تدریس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے سکول کی شاندار تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے مہمانوں کی تاثراتی نوٹ بک میں اپنے خیالات قلم بند کیے۔اس موقع پر پرنسپل سلطانہ کائے نے مہمانوں کو تخائف پیش کیئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی اور سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، امیر جماعت اسلامی اپر چترال اسد الرحمن، سابق امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید اور دیگر جماعت اسلامی کے علاقائی رہنما بھی موجود تھے۔

chitraltimes jamat islami kp amir shumali inayatullah khan visit chitral upper and akhss kuragh 4 1

chitraltimes jamat islami kp amir shumali inayatullah khan visit chitral upper and akhss kuragh 8

chitraltimes jamat islami kp amir shumali inayatullah khan visit chitral upper and akhss kuragh 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
111419