سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملک کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ شاہی خطیب
سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملک کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ شاہی خطیب
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان کے پر امن ماحول اغیار کو برداشت نہیں ہو رہا ہے،جو مختلف ہتھکنڈوں سے پاکستان میں آمن کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ بات شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے آج شاہی مسجد چترال میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہی انہون نے کہا سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملک کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہےملک کے اندر فتنہ فساد برپا کرکے اغیار مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان پر حملہ کی بھر پور مزمت کرتاہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ عمران سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائیں انہوں نے کہا کہ اس سازش کی تحقیق کیجائے اور ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دیجائے۔
