سی اینڈ ڈبلیو سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، اگر کمانڈنٹ چترال سکاوٹ نے معاہدے پر عملدرأمد کی ذمہ داری لی تو بات ہوسکتی ہے۔عمائدین تورکہوکا رائین پولوگراونڈ میں احتجاجی مظاہرہ جاری
سی اینڈ ڈبلیو سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، اگر کمانڈنٹ چترال سکاوٹ نے معاہدے پر عملدرأمد کی ذمہ داری لی تو بات ہوسکتی ہے۔عمائدین تورکہوکا رائین پولوگراونڈ میں احتجاجی مظاہرہ جاری
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )تورکھو تریچ روڈ فورم کی کال پر بونی بزند روڈ پر کام میں تاخیر کے خلاف رائین جنالی م میں عظیم الشان احتجاجی جلسہ اور علاقے میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔۔
تورکھو تریچ یو سی کے رہنماؤں، منتخب بلدیاتی رہنما اور عمائدین علاقہ نے جلسے سے خطاب میں اعلان کیا کہ پچھلے سال اگست سے اب تک علاقے کے عوام اور لوگوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکدار نے أدھے درجن سے زائد تحریری معاہدے کیے اور ان میں سے کسی پر بھی عملدرأمد نہیں ہوا۔۔
اس لیے اب ضلعی انتظامیہ خصوصا سی اینڈ ڈبلیو سے کوئی مذاکرات نہیں ہوگے اور دھرنا اور ہڑتال اس وقت ختم ہوگا جب مطالبات پورے ہوں گے۔۔
عمائدین نے اعلان کیا کہ مطالبات پر عملدرأمد کے حوالے سے اگر کوئی بات چیت یا معاہدہ اس صورت ہوگا اگر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو لے کر رائین جنالی أئیں اور سی اینڈ ڈبلیو کے ساتھ معاہدے پر فوری عملدرأمد کی گارنٹی دے ورنہ ہڑتال جاری رہے گا اور جنالی سے ریلی کی صورت میں عوام کا سمندر بونی کی طرف مارچ شروع کرے گا۔
عمائدین نے واضح کیا کہ أدھے درجن معاہدوُ ں میں سے تین تو اللہ کے گھر بیٹھ کر کئے گئے لیکن ظالموں نے پھر بھی اس پر عملدرأمد نہیں کیا۔
دوسری جانب تورکھو تریچ یوسی کے غیور عوام نے تاریخ رقم کر دی اور چترال کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی جلسہ کر ڈالا، عینی شاہدین کے مطابق جلسہ گاہ رائین جنالی میں جگہ کم پڑگئی ہے۔
اس وقت رائین جنالی میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ، دوکانیں، مارکیٹس، سکول اور مدارس مکمل بند ہیں۔
علاقے کے عمائدین، منتخب بلدیاتی نمائندے، سرگرم سماجی کارکنان اور ٹی ٹی أر ایف کی قیادت بھی رائین جنالی میں موجود ہیں۔
ٹی ٹی أر ایف اعلان کرتی ہے کہ ان کے مطالبات پر عملدرأمد اگر أج شام تک نہیں کی گئی تو پھر عوام کا یہ سمندر ہیڈکوارٹرز بونی کا جانب روأں ہوگا جہاں سی اینڈ ڈبلیو کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔۔
واضح رہے تورکھو تریچ روڈ فورم (ٹی ٹی آر ایف) نے اعلان کیا تھا کہ اگر 20 مئی تک بونی بزند روڈ پر اسفالٹ کی مشینیں نہ پہنچائی گئی، رائین اور دیگر جگہوں پر وائیڈننگ کا کام شروع نہیں کیا گیا اور ورکوپ اور رائین میں کلوٹس کا کام اور شولڈرز اور ریٹیننگ والز کا کام شروع نہیں کیا گیا تو 22 مئی کو تورکھو تریچ یوسی میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج شروع کیا جائے گا۔جس کی پاسداری کرتےہوئے علاقے کے عوام رائین پولو گراونڈ میں موجود ہیں، اخری اطلاع کے مطابق احتجاجی مظاہرین ہیڈ کوارٹراپر چترال بونی کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے والے ہیں۔

