The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 4 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلو ں میں سنگل لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی۔۔رفیع اللہ

Posted on

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں31 مارچ سے لیکر16اپریل تک
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ خان نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہار 2018کے داخلے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے تمام پروگرامز کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں16اپریل 2018 تک سنگل لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔(میٹرک 100روپے) (ایف اے۔بی اے۔اے ڈی ای 200روپے )اور (بی ایڈ۔ایم ایڈ 500روپے)کردی گئی ہے۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ ، مستوج، بریپ ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو سنٹروں میں دستیاب ہونگے۔ اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔ مذید معلومات کے لئے دفترکے نمبر وں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
AIOU 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8165