The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم بی اے پروگرامز کے امتحانات 18نومبر سے شروع ہوں گے

Posted on

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم بی اے پروگرامز کے امتحانات 18نومبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023ء کے اڑھائی اور ساڑھے تین سالہ ایم بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 18نومبر سے شروع ہوں گے جو 7دسمبر تک جاری رہیں گے۔ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اور رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ طلباء و طالبات کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔علاوہ ازیں نئے طلبہ کے لئے سمسٹر خزاں 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی آخری تاریخ کل(منگل 7نومبر)مقرر ہے جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامزمیں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)25۔نومبر تک انرولمنٹ کراسکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
81317

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پرداخلوں سے متعلق طلبہ کی سہولت و راہنمائی کے لئے سمسٹر خزاں 2023ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔طلبہ کو آسانیاں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت تما م علاقائی دفاتر میں طلبہ کو داخلوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے‘معلوماتی کاؤنٹرز’قائم کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر طلبہ کی راہنمائی کے لئے علاقائی دفاتر میں سہولت مراکز کو بھی فعال کیا جارہا ہے۔طلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت پہنچانے کے لئے ملک بھر میں‘سیل پوائنٹس برائے پراسپکٹس و داخلہ فارم’قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹائم فریم کے تحت سمسٹرخزاں 2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جولائی سے شروع ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبرسے شروع ہونگے۔پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں میٹرک(جنرل)، میٹرک درس نظامی(ثانویہ عامہ)، میٹرک(اوپن کورسز)، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، ایف اے(اوپن کورسز)، مڈل ٹیک اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے علاوہ بی ایس، ایم بی اے، ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہونگے۔یاد رہے کہ بی ایس، ایم بی اے، ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی فیس ٹو فیس اور میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جولائی سے آن لائن دستیاب ہونگے۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی دفاتر اور سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکیں گے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا، فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 598 میگاواٹ تک پہنچنے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیا۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 402 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 27ہزار میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویڑن پن بجلی کی پیداوار 6ہزار 200 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 563 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار245 میگاواٹ ہے۔سولر بجلی گھروں کی پیداوار 100 میگاواٹ ہے اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار164 میگاواٹ ہے جبکہ بگاس سے 130 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76064

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  سمسٹربہار 2023ء کے داخلے 16 جنوری سے شروع ہونگے۔ ریجنل ڈایریکٹر چترال 

Posted on

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  سمسٹربہار 2023ء کے داخلے 16 جنوری سے شروع ہونگے۔ ریجنل ڈایریکٹر چترال

چترال(چترال ٹایمز رپورٹ ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی   سمسٹربہار 2023ء کے داخلے 16 جنوری سے شروع ہونگے۔ پہلے مرحلے میں میٹرک، میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ)، ایف اے، آئی کام، ایف اے درس نظامی (ثانویہ خاصہ)، سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے ہوں گے۔ میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے کی آخری تاریخ 21 فروری  2023 ہے۔

ریجنل ڈایریکٹر چترال وقاص الله کی طرف سے  جاری ایک پریس ریلیز  میں کہا گی اہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک پروگرام میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلبہ کے لئے خوشخبری ہے کہ میٹرک میں داخلہ لینے کے لئے مڈل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ میٹرک میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ مڈل سرٹیفیکیٹ کے بغیر داخلہ لے سکتے ہیں۔ داخلہ لینے کے لئے“ب”فارم کی کاپی یا شناختی کارڈ کی کاپی لازمی مہیا کرنا ہو گی۔داخلہ لینے کے لئے طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ اس کی عمر 13 سال سے کم نہ ہو۔ لہذا ثبوت کے طور پہ“ب”فارم کی کاپی یا شناختی کارڈ کی کاپی میٹرک کے داخلہ فارم کے ساتھ لگانا لازمی ہو گی۔

انھوں نے مذید کہا ہے کہ پی ایچ ڈی پروگرامز، ایم فل /ایم ایس پروگرامز، بی ایس 4 سالہ پروگرامز (ایف ایس سی  بیسڈ)۔بی ایس 2.5سالہ (بی ایس سی بیسڈ) پروگرامز کے آن لائن داخلے مین کیمپس 16 جنوری سے شروع ہوں گے جو 15فروری 2023ء تک جاری رہیں گے۔

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔ داخلے کے امیدواروں کو فارم دوسرے ضروری کاغذات کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوں گے تاہم جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں وہاں پر پرنٹڈ پراسپکٹس اور داخلہ فارم میسر ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر چترال نے ریجن کی تمام تحصیلوں میں پراسپکٹس سیل پوائنٹس  قائم کردیے ہیں۔مزید برآں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو داخلہ فیس بھی آن لائن جمع کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ طلبہ داخلہ فیس ABL, MCB, UBL, FWB بینکوں کے علاوہ اب جاز کیش, ایزی پیسہ, یو پیسہ کے موبائل ایپ، فرنچائزز اور بینک کی برانچز کے ذریعے بھی جمع کرا سکیں گے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70379