لوئر چترال پولیس کی کوششوں سے علاقہ پھستی بالا اور سفید ارکاری میں فریقین کے درمیان سروس چارجز اور لیز رائیلٹی کا تنازعہ حل
لوئر چترال پولیس کی کوششوں سے علاقہ پھستی بالا اور سفید ارکاری میں فریقین کے درمیان سروس چارجز اور لیز رائیلٹی کا تنازعہ حل
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی۔پی او لوئر چترال اکرم اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی سربراہی ایس۔ایچ۔او تھانہ ارکاری انسپکٹر مجیب الرحمن نے علاقہ بھستی بالا کے 80 اور سفید ارکاری کے 11 گھرانوں کے مابین سروس چارجز اور لیز رائلیٹی کے مسلئے کو مشیران علاقہ کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے حل کیا۔جبکہ یہ تنازعہ کافی عرصے چلا آرہا تھا ۔
