The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 4 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

علاج ………….فکرونظر: عبدالکریم کریمی

دیکھو تمہارے بچے کا علاج ہو جائے گا لیکن تمہیں جلد رقم کا انتظام کرنا ہوگا۔‘‘ ڈاکٹر نے اُس کے بچے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا۔
’’صاب کوئی رعایت؟‘‘
’’دیکھو یہ کوئی سبزی کی دُکان تو نہیں کہ تم سے رعایت کی جائے، علاج کی جو رقم بن رہی ہے وہی بتائی ہے۔‘‘
اُس نے ایک نظر اپنے بچے کی طرف دیکھا اور گھر کا سامان ایک ایک کرکے گننے لگا۔
سائیکل۔۔۔۔۔۔ لیکن سائیکل ایک ہی تو ہے۔ ریڑھی کہ جس پر وہ سبزی لگاتا ہے وہ بھی ایک ہی تھی۔ اُس نے دُکھ سے بچے کی طرف دیکھا۔۔۔۔۔۔ اُس کا بچہ بھی ایک تھا۔۔۔۔۔۔
اچانک اُس کی آنکھوں میں چمک دوڑی۔۔۔۔۔۔ اُس کے پاس گردے دو تھے۔۔۔۔۔۔
Ilaj

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
10221