Chitral Times

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے عشریت میں کھلی کچہری کا انعقاد

Posted on

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے عشریت میں کھلی کچہری کا انعقاد

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر تحصیل دروش علاقہ عشریت میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول عشریت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش، ایس ڈی ایف او دروش ساؤتھ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر دروش، ایس ایچ او تھانہ عشریت و لائن ڈیپارٹمنٹس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد شرکاء کی طرف سے اظہار خیال کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے جنگل رائلٹی، گندم گودام و سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی، این ایچ اے سے منسلک مسائل، یوٹیلیٹی سٹور کی فعالی، بنیادی صحت مرکز عشریت کی بلڈنگ اور تعلیمی شعبے سے منسلک مسائل زیرِ بحث آئے،سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کے حوالے سے علاقہ عشریت میں فوری طور پر سرکاری آٹا سیل پوائنٹ مقرر کرنے کق فیصلہ کیا گیا،

 

اس موقع پر بجلی کی فراہمی، یوٹیلیٹی سٹور کی فعالی، خواتین اساتذہ کی فراہمی و دیگر مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو بذریعہ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر ہدایات جاری کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا – کھلی کچہری میں این ایچ اے سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں اور اس کے نتائج سے باخبر رہنے کے لئے نمائندہ تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ رائلٹی کے کثیر الجہتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور مختلف النوع درخواستوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی جائے گی۔

chitraltimes ac drosh khulle kacheri ashirate

chitraltimes ac drosh khulle kacheri ashirate5 chitraltimes ac drosh khulle kacheri ashirate3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68641

عشریت کے مقام پر ٹرک حادثہ کا شکار، ڈرائیور اور کنڈکٹرجان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور سے چترال آنے والی ٹرک کو لواری ٹنل سے نکل کر چترال کے پہلے گاؤں عشریت میں داخل ہونے کے بعد کھائی میں گر کر حادثہ پیش آنے سے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے علاوہ کوئی گاڑی میں سوار نہیں تھا۔ پولیس تھانہ عشریت کے اہلکار کے مطابق بیڈ فورڈ ٹرک گھی اور کوکنگ آئل کا لوڈ لے کر چترال آرہا تھاکہ عشریت کی اترائی میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک سے کئی فٹ نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ڈرائیور رحمت ولی شاہ ولد میر ولی کا تعلق ارندو گول چترال سے جبکہ کنڈکٹر عثمان علی ولد شیر علی کا تعلق بریکوٹ سوات سے تھا۔ چترال پولیس نے حادثے کو ڈرائیور کی لاپروائی قرار دیتے ہوئے تعزیرات پاکستان کے دفعات 279اور 320کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رواں ماہ کے دوران عشریت کے مقام پر اترائی میں بے قابو ہونے کے نتیجے میں حادثات کی تعداد درجن سے ذیادہ بتائی جاتی ہے جن میں دو مہلک حادثات شامل ہیں۔

chitraltimes Ashirate truck accident two dies1
chitraltimes Ashirate truck accident two dies
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51898