The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 26 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے دو ہونہار اساتذہ کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے دو ہونہار اساتذہ کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) 5 اکتوبر پوری دنیا میں اساتذہ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معماران قوم کے خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کرنا ہے اس سلسلے میں شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی چترال میں واحد ادارہ جو گزشتہ نو سالوں سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور خدمات کو سراہنے کے لئے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازتا آیا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک پروقار تقریب گزشتہ روز سنیٹینئل سکول چترال کے مین ہال میں سجائی گئی۔ جس میں مختلف سکولوں کے اساتذہ کو شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ ان اساتذہ میں آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے دو ہونہار اساتذہ حسن علی سید اور اسرار نبی کے نام بھی شامل ہیں۔ اس سال آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ کے لئے حسن علی سید کے نام نامزد کیے تھے جو گزشتہ آٹھ سالوں سے بحیثیت لیکچرر مطالعہ پاکستان آغا خان ایجوکیشن کے ساتھ وابستہ ہیں۔اور اسرار نبی بطور لیکچرر ریاضی جو گزشتہ پانچ سالوں سے آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں کو شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی نے ریاضی کے بہترین تدریس پر تعریفی اسناد اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

akhss teachers awarded 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
114604