The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزارت مذہبی امور کی عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید

Posted on

وزارت مذہبی امور کی عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزارت برائے مذہبی امور نے عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مد میں کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔ پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج پیکج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں، عازمین سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کروں گا۔ دریں اثنا ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ نے واضح کیا کہ سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی آب زم زم کی بوتل کئی برس قبل شروع کی تھی،چند برس قبل حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آب زم زم کی رقم 2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔

سوڈان سے مزید93 پاکستانیوں کی آمد،انخلا کا عمل آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، وزارت خارجہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں پھنسے مزید93 پاکستانی پی کے 754 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے،اس سے قبل وہاں سے 636 پاکستانیوں کو ایئر فورس کی5 خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الحمد للہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں (قریباً 1 ہزار)کے انخلا کا عمل آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73982