ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے علاقہ کوشٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے کوشٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ اپر چترال نے گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ میں عوامی کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ شرکت کی۔
کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں کے علاؤہ علاقے کے عمائدین اور کثیر تعداد میں کوشٹ اور اس سے متصل علاقوں سے آئے ہوئے عوام نے شرکت کیں۔ عمائدین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور اس کے ہمراہ آئے ہوئے تمام معزیزین کا سرزمین کوشٹ میں تشریف لانے اور کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کئے۔
کھلی کچہری میں عوام علاقہ نے بے شمار مسائل ڈپٹی کمشنر کے گوش گزار کئے۔ جن میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے نجات، روڈ کی مرمت اور پل میں کام کی جلد از جلد تکمیل جیسے مسائل قابل ذکر تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر غور لائے گئے کافی مسائل موقع پر حل کئے اور بعض مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کی۔ عمائدین علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر ان کے ساتھ تعاون کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھے گا۔
x

