The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبائی نگران کابینہ میں چترال کو نمائندگی دی جائے۔ محمد ولی شاہ 

Posted on

صوبائی نگران کابینہ میں چترال کو نمائندگی دی جائے۔ محمد ولی شاہ

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چیرمین محمد ولی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی انتہائی پسماندگی اور یہاں پائی جانے والی احساس محرومی کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ میں چترال کو نمائندگی دی جائے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال ترقی کے دوڑ میں صوبے کے دیگر اضلاع سے بہت پیچھے رہ گئی ہے جہاں زندگی کے بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہ پسماندگی کی بنیادی وجہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں چترال کی مؤثر نمائندگی نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائ کابینہ میں چترال کو نمائندگی دی گئی تو چترال کے عوام نگراں حکومت کے انتہائی مشکور ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70691