Chitral Times

صوبائی سطح پرحفظ وقرات کے مقابلے 11فروری سے پشاورمیں‌منعقد ہونگے..محکمہ اوقاف

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے زیر انتظام صوبائی سطح پر حفظ و قرات مقابلے جو کہ چند وجوہات کی بناء پر موٗخر کئے گئے تھے۔ اب یہ مقابلے ترتیب شدہ شیڈول کے مطابق آڈیٹوریم عید گا ہ چارسدہ روڈ پشاور میں 11فروری2020بروز منگل مقابلہ حفظ (مردانہ)، 12فروری 2020بروز بدھ مقابلہ قرات (مردانہ)اور13فروری2020بروز جمعرات مقابلہ حفظ و قرات (زنانہ) منعقد ہونگے۔جملہ حفاظ، قراء، حافظات و قاریات کو فارم (ب) یا اصل شناختی کارڈ و متعلقہ اسناد اپنے ہمراہ لانے کے لئے کہا گیا ہے۔اس امر کا اعلان محکمہ اوقاف کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31738