The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سکاؤٹس کے شہید جوان شیر حیات کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا

چترال سکاؤٹس کے شہید جوان شیر حیات کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)6 ستمبر 2023 کو دہشتگردوں کی طرف سے استوئی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران چترال سکاؤٹس کے جوان شیر حیات کو سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری  طور پر سی۔ایم۔ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھا۔ کل شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔ چترال سکاوٹس کے SOC کے جوان شیر حیات کی نماز جنازہ شیاقوٹیک میں ادا کی گئی۔ اور فوجی اعزاز کے ساتھ آبا یی قبرستان میں سپر دخا ک کردیا گیا ۔چترال سکاؤٹس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ اور قبر پر پھول چڑھائے۔ نمازہ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر محمد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان سمیت چترال سکاوٹس اور پاک آرمی کے آفسران اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان  نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے اور شہداء کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ شہید جوان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ شیاقوٹیک لوئر چترال میں ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان شہید کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ دونوں افسران نے کہا کہ پوری قوم کو آپ کے بیٹے پر فخر ہے اللہ تعالی ہمارے جوانوں کے شہادت کو قبول کریں اور لواحقین کو صبرو جمیل عطاء فرمائیں۔

chitraltimes cs shaheed sher hayat namaz junaza 8 chitraltimes cs shaheed sher hayat namaz junaza 1 chitraltimes cs shaheed sher hayat namaz junaza 2 chitraltimes cs shaheed sher hayat namaz junaza 3 chitraltimes cs shaheed sher hayat namaz junaza 4 sher hayat shaheed cs soc file foto

chitraltimes cs shaheed sher hayat namaz junaza 30

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79069