The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی آٹھویں یوم تاسیس کے موقع پرخصوصی تقریب و سائینس اور آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی آٹھویں یوم تاسیس کے موقع پرخصوصی تقریب و سائینس اور آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) طلباء و طالبات میں تخلیقی اور تحقیقی صلا حیتوں کو اجاگر کرنے اور ٹیکنالوجی کے جدید دور میں سائنسی ایجادات کے ذریعے انسانی زندگی میں اسانیان پیدا کرنے اور نام کمانے کا شوق پیدا کرنے کے حوالے سے شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک روزہ سائینس اور آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں چترال لوئر سے مختلف سکولوں اور کالجوں طلباء و طلبات نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ طلباء نے مختلف سائنسی ، تخلیقی پراجیکٹ اور آرٹ کے ماڈلز نمائش کے لئے پیش کئے جسے حاضرین نے بہت سراہا ۔

ایگزبیشن میں زرعی ییداوار کو بڑھانے کیلئے آسان طریقے سے نیچرل کھاد کی تیاری ،لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے مالی اداروں کو بہتر سیکیورٹی کی فراہمی ، ارتھ کوئیک ڈیٹیکٹر کے ذریعے زلزلے سے چند لمحے قبل زندگی محفوظ بنانے کے لئے الارم سے آگہی ،آلودہ پانی کو صاف کرکے قابل استعما ل بنانے ، سولر اور ونڈ انرجی میں جدیدیت پیدا کرکے قابل برداشت بجلی کی سلائی کے ماڈلز پیش کئے گئے تھے ۔ جن کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ ان کے علاوہ قدیم کلچرل نوادرات کے تحفظ ،گرین ٹیکنالوجی ،اینوائرنمنٹ کے تحفظ ،میڈیسنل پلانٹس سے مختلف ادویات کی تیاری ،ہربل شیمپو وغیرہ بنانے کے اسان طریقے ،کلچرل لباس خصوصا کھو اور کالاش ہنڈی کرافٹس کے فروغ اور آرٹ کے طلباء و طالبات کے ہاتھوں سے بنے ہوئے فن پارے بھی نمائش میں رکھے گئے تھے ۔ جو کہ انتہائی محنت سے تیار کئے گئے تھے ۔ طلباء کے مابین یہ ایک مقابلہ تھا ۔ جس میں جیوری کے فیصلے کے مطابق بعد آزان سائنس اور آرٹ کے کامیاب طلبہ میں ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی اور ڈی پی او چترال اکرام اللہ نے انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر طالبات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایگزبیشن کو طلبہ کے مابین تبادلہ خیال کرکے نالج شئیرنگ اور تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ۔ اور اس قسم کے ایگزبیشن آیندہ بھی منعقد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ نمائش میں پبلک سکول اور گورنمنٹ سکولوں کے میل فمیل طلبہ نے حصہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی خان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عاطف جالب ، شہزادہ سراج الملک سمیت لائن ڈپارٹمنٹ کے سربراہان ,پروفیسرز صاحبان ، سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء بڑی تعدد میں اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔ مقررین نے کہا یہ شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی طرف سے اپنی نوعیت کا ایک بہترین پروگرام تھا ۔۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات طلبا و طالبات کی ذہن سازی کے ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بہت مدد دیتے ہیں اور جبکہ یہی تخلیقی ذہن ملک کے معمار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے طلبا و طالبات میں صلاحیتیوں کی کوئی کمی نہیں صرف ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں نے نمائشی مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس پروگرام کی دوسری بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں چترال سے تعلق رکھنے والے مختلف سیکٹرز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شخصیات کو ڈپٹی کمشنر ایکسیلنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شہزادہ تنویر الملک (ادب ) ، ڈاکٹر سید احمد (صحت ) ، بشارت باشا ( موسیقی ) ، محترمہ آسیہ اجمل ( ویمن ایمپاورمنٹ ) ، ارباب قلی خان (کھیل ) ، ظاہر الدین ( میڈیا ) ، ہدایت اللہ ( سوشل ورک ) ، منیر المک ( پولیس ڈپارٹمنٹ ) ، ظاہر شاہ ( ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ) اور شیخ فاروق اقبال ( سیاحت ) شامل ہیں ۔

chitraltimes osama warraich exhibition 1 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 2 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 6 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 7 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 8 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 9 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 10 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 1 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 11 chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 12

chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition awards asia kai

chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition 3

chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 1 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 10 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 9 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 8 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 7 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 6 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 5 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 4 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 3 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 2 chitraltimes exhibition in shaheed osama warraich academy chitral 11

chitraltimes osama warraich exhibition 1

chitraltimes shaheed osama warraich program exhibition awards

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81294