شہید اسامہ وڑائچ کیرئراکیڈیمی کے زیراہتمام“وجودیت اور انساں دوستی” کےعنواں پرسیشن کا انعقاد
چترال ( نمائند ہ چترال ٹائمز ) شہید اسامہ وڑائچ کیرئر اکیڈمی کے زیراہتمام ہفتہ کے دن چترال ٹاؤن ہال میں “وجودیت اور انساں دوستی” کے عنواں پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وجودی فلسفی ژال پال سارتر کے خطبے پر تبصرہ کیا گیا۔
چترال ایک گوناگوں معاشرہ ہے جہاں فکر و عمل کے مختلف زاویے دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ مختلف اگرچہ رحمت ہے لیکن بعض اوقات اس کے خطرناک نتائج بھی دیکھنے کو ملتے ہے۔ اس سیاق میں برداشت، قبولیت ، تکثیریت کا احترام ایک علمی فضا میں ہی ممکن ہوسکتاہے۔
اسامہ وڑائچ کیرئر اکیڈمی کے ڈائریکٹر فدا الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال میں فلسفیانہ شعور کو اجاگر کرنے اور مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروگرام میں شفیق آحمد جس کا تعلق مدک لشٹ چترال سے ہے اور ایک نوجوان محقق ہے بحیثیت سپیکر شرکت کی۔
شفیق آحمد نےدلچسپ اور عقلی انداز میں سارتر کے خطبے کی وضاحت کی۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے علم سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا ۔ آخر میں ماہر تعلیم عالمگیر بخاری نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ آدا کیا اور کہا کہ شہید اسامہ ورائچ کیرئر اکیڈمی مبارک باد کے مستحق ہے جو احترام انسانیت کے رویئے کو عام کرتا ہے۔
![Chitral Times - The voice of Chitral | شہید اسامہ وڑائچ کیرئراکیڈیمی کے زیراہتمام“وجودیت اور انساں دوستی” کےعنواں پرسیشن کا انعقاد chitraltimes shaheed osama academy chitral session](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/12/chitraltimes-shaheed-osama-academy-chitral-session-1024x449.jpg?v=1639238118)
![Chitral Times - The voice of Chitral | شہید اسامہ وڑائچ کیرئراکیڈیمی کے زیراہتمام“وجودیت اور انساں دوستی” کےعنواں پرسیشن کا انعقاد chitraltimes shaheed osama academy chitral session1](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/12/chitraltimes-shaheed-osama-academy-chitral-session1-1024x768.jpg?v=1639238142)
![Chitral Times - The voice of Chitral | شہید اسامہ وڑائچ کیرئراکیڈیمی کے زیراہتمام“وجودیت اور انساں دوستی” کےعنواں پرسیشن کا انعقاد chitraltimes shaheed osama academy chitral session3](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/12/chitraltimes-shaheed-osama-academy-chitral-session3-1024x768.jpg?v=1639238178)