The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 4 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شہزادہ خالد پرویز پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیارکرلی

شہزادہ خالد پرویز پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیارکرلی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )سابق وفاقی وزیر شھزادہ محی الدین (مرحوم) کے فرزند شھزادہ خالد پرویز پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، یاد رہے کہ شھزادہ خالد پرویز گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی پی میں شامل ہو کر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور بارہ ہزار ووٹ لئے ، لیکن کامیاب نہ ہوسکے آج وہ پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اس موقعے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے پر معافی مانگ کر اپنے پارٹی چھوڑنے کی مجبوری سے پارٹی کارکنوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ میں غیر مشروط طور پر پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور پارٹی کو فعال بنانے کے لیے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا کارکنوں نے اس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا تقریب کی صدارت پارٹی کے قائم مقام صدر شریف حسین نے کی اس نئے دفتر کے تمام اخراجات پیپلز پارٹی کے سینئر طلحہ محمود نے کیاہے کارکنوں نے پارٹی کے لئے دفتر کا بندوست کرنے اور اخراجات برداشت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes ppp chitral workers meeting chitraltimes ppp shahzada khalid pervaz joined ppp 5 chitraltimes ppp shahzada khalid pervaz joined ppp 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
114058

شہزادہ خالد پرویز کا شیشی کوہ ویلی اور عشریت میں انتخابی اجتماعات سے خطاب، عوام کی طرف سے بھرپور شرکت اور پورجوش استقبال

Posted on

شہزادہ خالد پرویز کا شیشی کوہ ویلی اور عشریت میں انتخابی اجتماعات سے خطاب، عوام کی طرف سے بھرپور شرکت اور پورجوش استقبال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹرین اور پاکستان مسلم لیگ ن کا مشترکہ اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ٹو چترال لوئیر شہزادہ خالدپرویز اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں شیشی کوہ ویلی میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیا، انھوں نے پرست، اوریت گول، پرگال، استروم ، تار، ٹینگیل، گاوچ ، بیرگہ نسار، برگہ بالا ودیگر مقاما ت پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بحثیت تحصیل چیئرمین انتہائی نامساعد حالات کے باوجود علاقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اور علاقے کے عمائدین کی مشورے سے تحصیل چیئرمین شپ کو چھوڑ کر صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے الیکشن لڑرہا ہوں تاکہ علاقے کے مذید بہتر خدمت کرسکوں ، انھوں نے کہاکہ چترال کے عوام باشغور ہیں امید ہے کہ اس دفعہ حذب اختلاف میں ممبر نہیں بھیجیں گےجسکی کی حکومت بننے کی چانسز ہیں ان ہی امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ ۸ فروری کو پگھڑی کے نشان پر مہر لگاکر خدمت کا موقع دیں ، علاقے کے عوام نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ مختلف اجتماعات میں لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اور شہزادہ خالد پرویز کا پرجوش استقبال کیا۔

گزشتہ رو زوہ اُرسون اور جنجریت کوہ کا دورہ کیا، جہاں کارنر میٹنگ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا، اور اپنی آئندہ لائحہ عمل اور الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے عوام کو اگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ چترال کے پسماندہ علاقوں کی ترقی انکی اولین ترجیح ہوگی۔ اگر علاقے کے عوام انھیں موقع دیا تو وہ مذید دلجمعی سے کام کرینگے۔ علاقے کے عوام نے شہزادہ خالد پرویز اپنی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس سے قبل عشریت میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ میں عماٸدیں و نوجوانان عشریت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے مہمان خصوصی شھزادہ خالد پرویز مشترکہ امیدوار پی ٹی آئی پی اور مسلم لیگ ن   پی کے ٹو تھے۔ عشریت کے عوام کی طرف سے سابق چٸیرمین شیر احمد ایڈوکیٹ شیر بہادر ۔ عشریت کو حق دو تحریک کا نماٸندہ قاضی اظہار نے عشریت کے مساٸل کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور عشریت کےمساٸل حل کرنے پر زور دیا۔ شھزادہ خالد پرویز نے جلسہ کے شرکإ اور عماٸدیں کا شکریہ ادا کیا۔اور عشریت کے مساٸل حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہاٸی کی۔ اور اہالیاں عشریت میں پاٸی جانی والی مایوسی کو ختم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ اہالیاں عشریت نے PTIP اور PMLN کے مشترکہ امیدوار شھزادہ خالد پرویز اور شھزادہ افتخار الدین کو ووٹ دے کر کامیاب کرنے کی مکمل یقین دہانی بھی کی۔

chitraltimes shahzada khalid pervaz election campaign lower chitral pk 2 8 chitraltimes shahzada khalid pervaz election campaign lower chitral pk 2 7 chitraltimes shahzada khalid pervaz election campaign lower chitral pk 2 6 f9224334 4f0e 458f a480 ff0e5ae48c12 3061c04e 3bd2 4103 81e9 78df05681b25 82686786 8dfe 4565 9068 3360b178afdb 78daad81 471d 48aa afee 586068185619 chitraltimes shahzada khalid pervaz election campaign lower chitral pk 2 5 chitraltimes shahzada khalid pervaz election campaign lower chitral pk 2 4 chitraltimes shahzada khalid pervaz election campaign lower chitral pk 2 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84370

موجودہ سیاسی حالات تناظر اور چترال کے بہترمفاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سےعلیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہزادہ خالد پرویز

Posted on

موجودہ سیاسی حالات تناظر اور چترال کے بہترمفاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سےعلیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہزادہ خالد پرویز

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف سیاسی رہنما اورچیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز نے کہا ہے۔ کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاسی طور پر ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے ۔ الیکشن کیلئے ایک مضبوط الائنس بننے جا رہا ہے ۔ جو صوبے میں حکومت بنانے کے قابل ہوگی ۔ اس لئے اس نے سیاسی حالات کا ادراک کرتے ہوئے چترال کے مفاد میں خدمت کے جذبے کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کا باقاعدہ اعلان نئی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر 31 اکتوبر کو چترال میں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ چترال شہر میں میڈیا کے نمایندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی کدورت نہیں ، انہوں نے بہت محبت دی ،احترام دیا ، تحصیل کونسل کیلئے مجھے امیدوار نامزد کیا ۔جس میں مجھے کامیابی ملی ۔مجھے ایم این اے کی نشست کیلئے بھی امیدوار نامزد کیا گیا ۔جس کیلئے میں ان کا انتہائی مشکورو ممنوں ہوں ۔ لیکن موجودہ وقت میں سیاسی حالات یکسر بدل چکے ہیں ۔ ملک میں اور خاص کر ہمارے صوبے میں آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کے موافق نہیں ۔ اس لئے چترال کی خدمت کے جذبے اور چترال کے مفاد کے پیش نظر مجھے اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنی پڑ رہی ہے ۔ جس کیلئےتحصیل دروش اور تحصیل چترال کے عوام سے مشاورت کرنے پر میرا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ اور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی ترقی اور مفادات کا زیادہ تر تعلق صوبائی حکومت سے ہے ۔ اس لئے میں صوبائی حکومت میں چترال کی نمایندگی میں چترال کیلئے زیادہ خیر دیکھ رہا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ۔ کہ وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے امکانات ہیں ۔اس کے مقابلے میں ہمارے صوبے میں ن لیگ کی حکومت بننے کا امکان نظر نہیں آتا ۔اس لئے سیاسی طور پر جس پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے جارہاہوں ۔

اس کی حکومت بننے کے امکانات سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ۔ کہ شہزادہ افتخار کی سیاست اور میری طرز سیاست میں واضح فرق ہے ۔ میری نظر یں صوبے کے سیاسی حالات پر ہیں ۔ کیونکہ چترال کے مسائل کا براہ راست تعلق صوبائی حکومت سے ہے ۔ جبکہ شہزادہ افتخار وفاقی سیاست کو اہمیت دیتے ہیں ۔ اور مرکزی سیاسی حالات کے تناظر میں اپنی سیاسی حکمت عملی مرتب کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکز اور صوبے کے سیاسی حالات بالکل مختلف ہیں اس لئے ہماری ترجیحات مختلف ہیں ۔ سیاست میں یہ کوئی انہونی بات بھی نہیں ہے ۔ تاہم دونوں کا مقصد چترال کی تعمیر و ترقی اور چترال کے مسائل کے حل کیلئے جدو جہد ہے ۔ شہزادہ خالد پرویز نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ۔ کہ میں نے چترالی عوام کے مشورے سے نئی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔اور انشا اللہ چترالی عوام کے تعاون سے الیکشن لڑوں گا ۔اور چترال کے لوگوں سے امید رکھتا ہوں ۔ کہ وہ میری سیاسی حکمت عملی سے اتفاق کرتے ہوئے چترال کی تعمیرو ترقی کی خاطر مجھے سپورٹ کریں گے ۔ الیکشن کیلئے کافی وقت ہے ۔ انشااللہ الیکشن شیڈول کے اعلان تک ملکی حالات بھی سدھر جائیں گے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا ۔ کہ میں بلدیاتی نظام سے مایوس ہو کر خود کو تحصیل چیرمین شپ سے علیحدہ کر رہا ہوں ۔ میری تحصیل چیرمین شپ سے علیحدگی چترال کے مفاد میں ہے ۔ 102 بلدیاتی ناظمیں عوامی ووٹ لے کر فنڈ کی عدم دستیابی کے باعث جن مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اس کا ادراک دوسروں کو نہیں ہے ۔ اگر اللہ تعالی نے صوبائی اسمبلی میں جانے کا موقع دیا ۔ تو انشااللہ ویلج کونسلوں کے مالی مشکلات حل کرنے اور چترال کی ترقی کیلئے بھر پور کوشش کروں گا ۔

chitraltimes shahzada khalid pervaz addressing

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80873

دروش میں مشاورتی اجلاس، اہالیان دروش کا شہزادہ خالد پرویز پراعتماد کا اظہار،قوم کی وسیع ترمفاد میں کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونےکا اختیار بھی دیا گیا

دروش میں مشاورتی اجلاس، اہالیان دروش کا شہزادہ خالد پرویز پراعتماد کا اظہار،قوم کی وسیع ترمفاد میں کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونےکا اختیار بھی دیا گیا

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ)چیئرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز کے زیر صدارت اہالیان دروش کا ایک مشاورتی اجلاس سیردور میں منعقد ہوا ۔جس میں منتخب بلدیاتی نماٸندگان، علاقہ عماٸدین اور عوام دروش نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شہزادہ خالد پرویز نے شرکاہ کو حالیہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لاٸحہ عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
اہالیان دروش نے بطور تحصیل چیرمین شہزادہ خالد پرویز کی کارکردگی کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور آٸیندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں اپنی بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
اہالیان دروش نے شہزادہ خالد پرویز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اور انھیں اختیار دینے کے ساتھ اس بات کا تہیہ کرلیا کہ اٸیندہ بھی شہزادہ خالد پرویز چترال اور قوم کے وسیع تر مفاد میں جس سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اہالیان دروش پارٹی اور سیاست سے بالا تر ہو کر شہزادہ خالد پرویز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ مشاورتی اجلاس سے مختلف سیاسی عمائدین اور منتخب کونسلرز نے بھی خطاب کیا۔

chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 10

chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 2 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 3 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 4

chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 13 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 5 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 6 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 7 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 8 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 9 chitraltimes shahzada khalid pervez drosh meeting 11

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80626