The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 27 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شکوہ ادیب…………..ادیبہ ایوب

Posted on

کیوں میری زندگی میں دشواریاں مولا
کیوں ہر کوی میری اشکوں کی طلب گار مولا

کیوں آنکہوں میں ہر پل اشک سجے رہتے ہے
کیوں ہر کوی بنتا ہے جفا کار مولا

کیوں چہیں لیتے ہے مجہ سے ابتسام میری
کیوں ہر دل میرےلۓ ریگزار مولا

کیوں ہے مجہ پر غموں کی بوجہ ہر وقت
کیوں کوی نہیں میرا غم خوار مولا

کیوں ملتے نہیں چارہ ساز یہاں پہ
کیوں ہر کوی سمجہتا ہے گنہگار مولا

کیوں لمہے بہر کی پیار کوی دے نہیں پاتا
کیوں کر جاتے ہے ساری عمر بے قرار مولا

کیوں طلب ہے اپنوں کی خشیوں کی
کیوں ہیں اپنے مجہ سے یوں بےزار مولا

کیوں بے رخی اپنے مانتے ہی نہیں
کیوں مجہ کو ہی ٹہراتے ہے خطاکار مولا

کیوں بن کے مسیہاۓ ادیب شکستہ دل رہتی ہے
کیوں گردشِ افلاک کے پہناتے دستار مولا

Posted in شعر و شاعریTagged
8483