The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 16 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندور پولو فیسٹیول 20جون سے منعقد ہوگا، زاہد چن زیب

شندور پولو فیسٹیول 20جون سے منعقد ہوگا، زاہد چن زیب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردیں، مشیر سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا نے شندور پولو فیسٹیول20سے 22جون تک منعقد کرنے کی حتمی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے تمام تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردیں۔ دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر ہر سال منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول امسال عیدالاضحی کے بعد ماہ جون میں منعقد ہوگا۔ جس میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ان خیالات کا اظہارمشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف، منیجر ایونٹس محمد علی سید اور دیگر بھی موجود تھے۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ شندور پولو فیسٹیول کیلئے تمام تیاریوں کو فلفور حتمی شکل دینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ہرممکن سہولیات فراہم کی جائینگی۔شندور پولو فیسٹیول کا کامیابی سے انعقاد اور آگاہی مہم ابھی سے چلائیں گے، اس موقع پر ڈی جی ٹورازم اتھارٹی ؓحبیب اللہ نے بتایا کہ فیسٹیول میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی، شندورپولو فیسٹیول پاک فوج، خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ چترال لوئر و اپر، پولیس اور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوگا۔

chitraltimes shandur polo ground

shandur polo festival 2022 chitral a team

chitraltimes shandur festival polo chitral 1

chitraltimes shandur festival polo chitral 4

shandur polo festival 2019 cup 6

shandur polo festival 2019 cup 5

shandur polo festival 2019 cup 8

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
110570