Chitral Times

کیسوگاؤں میں شمولیتی تقریب؛ 49خاندان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی

کیسوگاؤں میں شمولیتی تقریب؛ 49خاندان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کیسو گاؤں میں ایک شمولیتی تقریب میں شرکت کی جس میں 49خاندانوں نے اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈا تلے جمع ہوگئے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اہالیان کیسو نے گاؤں پہنچنے پر وزیر زادہ اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں عبدالطیف،سرتاج احمد خان،حاجی سلطان، گل نواز کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر زادہ کی طرف سے کیسو پائپ لائن کے لئے 12کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرکے اس علاقے میں ابنوشی کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور دوسری ترقیاتی اسکیموں پر کیسو کے عوام نے ان کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے وزیر زادہ اور پی ٹی آئی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ اس حکومت کی کارکردگی اور ان کے نظرانداز کردہ علاقے پر توجہ دینے پر کیسو گاؤں پی ٹی آئی کا گڑھ ثابت ہوگا۔ یادرہے کہ اس شمولیتی تقریب کا اہتمام نثار دستگیر نے کیا تھا۔

chitraltimes pti joining program kesu drosh1
chitraltimes pti joining program kesu drosh2
chitraltimes pti joining program kesu drosh3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51029