Chitral Times

شاہ سعود ڈی سی اپر چترال تبدیل، محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں سترہ افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ہوئے ہیں جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کو تبدیل کرکے انھیں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اورانکی جگہ محمد علی (پی ایم ایس بی ایس ۱۸) کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال تعینات کیا گیاہے جو اس سے پہلے پی ڈی اے پشاو رمیں خدمات انجام دے رہے تھے۔

chitraltimes dc upper chitral transfer order
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
49757