The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 6 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شادر ریشن میں سلائیڈنگ اور دریا کی کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا دورہ، دریا کا رخ موڑنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

Posted on

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شادر ریشن میں سلائیڈنگ اور دریا کی کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا دورہ، دریا کا رخ موڑنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)   ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے اسسٹنٹ کمشنرز اَنڈر ٹریننگ افسران کے ہمراہ شادر ریشن کے علاقے کا دورہ کیا، جہاں حالیہ دنوں میں سلائیڈنگ اور دریا کی کٹاؤ (ایروژن) سے مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کو خطرات لاحق ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے سب ڈویژنل آفیسر (SDO) کو ہدایت کی کہ دریا کے رخ کو موڑنے کے لیے کم از کم پانچ ایکسکیویٹر مشینوں کی مدد سے فوری کام کا آغاز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دریا کا بہاؤ موڑنے کے بعد تقریباً 1700 فٹ طویل حفاظتی پشتے (Protection Walls) تعمیر کیے جائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ڈی سی اپر چترال نے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی کہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر اور بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جائے، تاکہ علاقے کے مکینوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ عوام کی

جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کام کی رفتار پر خود نگرانی کریں گے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے چترال–بونی–مستوج–شندور روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اور کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔جبکہ جنالی کوچ میں ملبہ ہٹانے اور کمپکشن کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

chitraltimes dc upper chitral visit shadar reshun to examine work on diverse river 3 chitraltimes dc upper chitral visit shadar reshun to examine work on diverse river 7 chitraltimes dc upper chitral visit shadar reshun to examine work on diverse river 6

chitraltimes dc upper chitral visit chitral booni road 2

chitraltimes dc upper chitral visit chitral booni road 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115131