Chitral Times

آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں تین روزہ کتابی میلہ اختتام پذیر

کوراغ ( چترال ٹائمز رپورٹ) معاشرے میں کتاب کی اہمیت روز بہ روز کم ہوتی جارہی ہے لوگ ثانوی چیزوں میں بہت رقم لٹاتے ہیں  جبکہ کتاب انسانی زندگی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔  معاشرے میں کتاب بینی کے کلچر کو عام کرنے اور طلباء و طالبات میں کتاب بینی (بُک فئیر) کی اہمیت کو اجاگر کرنے  کی نیت سے آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں تین روزہ کتابی میلہ سج گیا تھا جو تین دن کے بعد کل  اختتام پزیر ہوا۔

کتابی میلہ کراچی کے ایک کتابی تاجر نے مختلف ناشران کی مدد سے لگایا تھا۔ کتابی میلے میں نصابی کتابوں کے ساتھ بین الاقوامی سیاست، ادب، صحافت،مذہب، ثقافت اورمختلف علوم پر مبنی کتابیں موجود تھیں۔ ان کتابوں سے سکول ہذا کے سٹاف اور طالبات نے خوب فائدہ اٹھائے میلہ لگانے والے اس بات پر بہت خوشی کا اظہار کیا کہ سکول میں کتاب بینی کا ایک زبردست کلچر موجود ہے جس سے لاکھوں کی مالیت کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ پرنسپل آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ نے طالبات کو کتاب بینی میں دلچسپی لینے پر شاباشی دی اور خود عہ کتابیں لائبریری کے لیے خریدی جو طالبات نہیں خرید سکتی تھی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52138