The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سیکرٹری توانائی و بجلی کا لوئر چترال میں 69 میگاواٹ لاوی اور 1.8 میگاواٹ شیشی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا دورہ

Posted on

سیکرٹری توانائی و بجلی کا لوئر چترال میں 69 میگاواٹ لاوی اور 1.8 میگاواٹ شیشی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سیکرٹری توانائی و بجلی خیبرپختونخوا نے گزشتہ دن ضلع لوئر چترال میں جاری 69 میگاواٹ لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 1.8 میگاواٹ شیشی ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ منصوبہ جات کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے ترقیاتی پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ:

لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سیکرٹری کو منصوبے کی موجودہ صورتحال، تکمیل میں حائل رکاوٹوں اور کام کے تعطل کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فروری 2025 سے ٹھیکیدار کی جانب سے کام بند کیا گیا تھا، تاہم پیڈو کے چیف ایگزیکٹو اور چیف انجینئر (ڈیولپمنٹ) کی سربراہی میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ٹھیکیدار دوبارہ سائٹ پر متحرک ہوچکا ہے۔ توقع ہے کہ جولائی 2025 سے بڑے تعمیراتی اجزاء پر باقاعدہ کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چینی انجینئرز کے ساتھ مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ سے متعلق سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ونگ کمانڈر دروش، اسسٹنٹ کمشنر دروش اور متعلقہ ٹھیکیدار و مشاورتی اداروں کے نمائندگان شریک تھے۔

سیکرٹری توانائی نے منصوبے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تعمیراتی عمل کی فوری بحالی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی معاونت کو بھی اس حوالے سے ناگزیر قرار دیا۔

شیشی ہائیڈرو پاور اسٹیشن:

بعد ازاں سیکرٹری توانائی نے 1.8 میگاواٹ شیشی ہائیڈرو پاور اسٹیشن کا دورہ کیا اور پاور پلانٹ کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجینئر نے پاور جنریشن، موجودہ آپریشنل صورتحال اور ٹیرف کے مسائل پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ پلانٹ گرڈ سے منسلک نہ ہونے کے باعث براہ راست صارفین کے فیڈرز کو بجلی فراہم کرتا ہے، جو فیڈر کی محدود استعداد کی وجہ سے پیداواری صلاحیت سے دو گنا کم بجلی وصول کرتے ہیں۔ مزید برآں، پلانٹ اس وقت سالانہ مرمت اور رنر اسمبلی کی دیکھ بھال کی وجہ سے بند ہے۔

سیکرٹری توانائی کو آگاہ کیا گیا کہ ہنگامی مرمت کی منظوری کے لیے ورکنگ پیپر ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس پر سیکرٹری نے فوری منظوری کے عمل کو تیز کرنے اور پاور پلانٹ کی جلد بحالی کی ہدایت جاری کی۔

chitraltimes secretary power and energy kp visit lawi and shishi hydro power projects 4

\

chitraltimes secretary power and energy kp visit lawi and shishi hydro power projects 1

chitraltimes secretary power and energy kp visit lawi and shishi hydro power projects 2

chitraltimes secretary power and energy kp visit lawi and shishi hydro power projects 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
111361