The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سینیٹ: قائمہ کمیٹی نے دیت کی رقم 45 ہزار گرام چاندی مقرر کرنے کی منظوری دے دی

سینیٹ: قائمہ کمیٹی نے دیت کی رقم 45 ہزار گرام چاندی مقرر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد( نمائندہ چترال ٹائمز ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے دیت کی رقم 45 ہزار گرام چاندی مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے فیملی کورٹ ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تعزیرات پاکستان ترمیمی بل زیر بحث آیا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دیت کی تعین میں افراطِ زر کے اْتار چڑھاؤ کو پیشِ نظر رکھنا ناگزیر ہے۔سینیٹر ثمینہ زہری نے رائے دی کہ سونا بلند قیمت پر ہے، کل کو شاید کرپٹو کرنسی رائج ہو، لہٰذا دیت کی رقم میں وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق اضافہ لازم ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ایک ڈرائیور ہماری خدمت میں لگا رہتا ہے مگر دِل پر ہاتھ رکھ کر بتایے کہ ہم میں سے کون اپنے ہی ڈرائیور کو ایک کروڑ روپیہ دیت کے طور پر ادا کرے گا؟ سینیٹر شہادت اعوان نے اسلامی نظریاتی کونسل کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے لیے باعثِ افسوس ہے کہ کونسل اس اہم معاملے میں اپنی رائے کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کر رہی۔اْنہوں نے تجویز دی کہ دیت میں اضافہ صرف چاندی کی مقدار میں ہونا چاہیے جبکہ سونے کو موجودہ صورت پر ہی برقرار رکھا جائے۔

سینیٹر عبدالقادر نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیت کے لیے چاندی کی مقدار 36 ہزار گرام سے بڑھا کر پچاس فیصد زیادہ کر دی جائے۔وزارتِ قانون کے ایڈیشنل سیکریٹری نے وضاحت کی کہ دیت کی رقم ہر سال مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جاتی ہے، اصل مسئلہ اس کے عملی نفاذ کا ہے۔وزارتِ داخلہ نے بھی وزارتِ قانون کے مؤقف کی تائید کی لیکن کمیٹی کے ممبران کی اکثریت نے دیت میں چاندی کے تناسب کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور کمیٹی نے اپنی منظوری دے دی۔

………………………………………………………….

ڈیجیٹل یوتھ ہب،نوجوانوں کو کاروبار کیلئے200 بلین روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام

لاہور(سی ایم لنکس)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ”ڈیجیٹل یوتھ ہب“ کا پلیٹ فارم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے،نوجوانوں کو کاروبار کیلئے200 بلین روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں،اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبہ کوسکالرشپس اور نوجوانوں کو سٹارٹ اپس کی رہنمائی وسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈیجیٹل یوتھ ہب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،اگر انہیں سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ دنیا کو فتح کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبات پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں اور حکومتی سہولیات سیفائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب سے نہ صرف انفرادی ترقی ممکن ہوگی بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

رانا مشہود نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویڑن کا حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں فعال شراکت دار اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پر ملک بھر کے طلبہ اور نوجوانوں کیلئے جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان کے مطابق اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے مقامی اور بین الاقوامی سکالرشپس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے،اس کے علاوہ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ رہنمائی کیلئے ایک مربوط نظام جس کے ذریعے انہیں ملکی و غیر ملکی روزگار اور انٹرن شپس تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے آن لائن کورسز اور سرٹیفیکیشن پروگرامز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ فری لانسنگ و دیگر ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں اپنا مقام بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپس کے علاوہ کاروباری ذہن رکھنے والے نوجوانوں کے لیے سٹارٹ اپس کی رہنمائی، مالی معاونت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ خود مختار معاشی اکائیوں کے طور پر ابھریں اور روزگار کے مواقع پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویڑن ہے کہ پاکستان کا نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے جس کے لئے ڈیجیٹل یوتھ ہب اسی خواب کی تعبیر کی جانب پہلا قدم ہے۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
113867

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کردی، اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ لوگ سول بغاوت کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کو عوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں، نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات طلب کر لی۔کمیٹی نے قومی ایوارڈز کیلیے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھادیئے، کمیٹی ارکان ڈٹ گئے کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پیسہ نہیں بڑھنے دینگے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی ارکان نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نیپرا پر برس پڑے اور نیپرا کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے400 یونٹ تک کے بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کردی۔سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ کا مطلب ہے کہ قوم ایوارڈ دے رہی ہے، اس میں سب سے بڑا ونر ایف اے ٹی ایف ہے، اگست 2022ء تک اعلان ہوا جبکہ اکتوبر نومبر کی اچیومنٹس بھی اس میں شامل کی گئیں۔سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو پہلے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں ان کو دوبارہ دوبارہ ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بٹگرام کے واقعہ کے مددگار نوجوانوں نے ایسا کام کیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین صابر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں 31 مارچ کو سینیٹر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے اٹھائے گئے بلوچستان میں کچھی کینال کی بحالی کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

مہنگائی، بجلی کے زائد بل، آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

کراچی / لاہور(سی ایم لنکس)مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف آج ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ اس ہڑتال کی کال جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی طرف سے دی گئی۔کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ اور بسیں بھی معمول سے کم ہیں۔ وکلا نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے نگران حکومت کو زائد بجلی کے بلوں میں کمی اور اضافہ شدہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے کیلیے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا ہے، یہ الٹی میٹم کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد رضوان نے جمعے کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔کراچی کے تاجروں کی جانب سے بجلی کے اضافی بلوں، مہنگائی کے خلاف جمعہ کو بھی شٹرڈاو?ن ہڑتال کے باعث شہر کی تھوک اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں تاہم محلوں کی سطح پر چھوٹی دکانیں کھلی رہیں۔دریں اثنا پنجاب بار کونسل کی بھی مہنگائی کے خلاف آج ماتحت عدالتوں میں ہڑتال ہے۔ مقامی وکیل نازیہ نواز کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔کراچی میں گزشتہ روز بھی بجلی کے بلوں میں اضافوں کے خلاف تاجروں کی طرف سے مکمل ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں تمام ہول سیل مارکیٹیں اور بڑے بازار مکمل طور پر بند رہے۔دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں میں کیے گئے اضافوں کو واپس نہ لیا گیا تو ایک ہفتے سے 10 دن تک کے طویل دورانیے کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، جس سے ملک کی تمام چھوٹی بڑی معاشی سرگرمیوں کا پہیہ جام ہوجائے گا۔جمعے کو ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کراچی کے چھوٹے تاجروں نے دی تھی، جس کو کے سی سی آئی کی جانب سے مکمل طور پر سپورٹ کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت بحران سے نکلنے کیلیے کوئی مناسب حل تلاش کرلے گی، کچھ روز کے بعد ہم اجلاس منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے، اور مناسب فیصلے کریں گے۔علاوہ ازیں، ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت دیوار پر لکھے کو پڑھنے میں ناکام ہورہی ہے، دوبارہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کی ایکسپورٹ بری طرح سے متاثر ہوگی، سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 60 روپے لیٹر ہوچکی ہے، ہمیں معاشی بحران سے نکلنے کیلیے آؤٹ آف دا باکس حل ڈھونڈنے ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78576