The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تورکہو کے ڈھائی سو افراد کے خلاف آیف آئی ار کا معمہ، سینٹر طلحہ محمود آرپی او ملاکنڈ اور ڈی پی او اپرچترال کے خلاف سراپا احتجاج، سینٹ میں تحریک استحقاق پیش 

تورکہو کے ڈھائی سو افراد کے خلاف آیف آئی ار کا معمہ، سینٹر طلحہ محمود آرپی او ملاکنڈ اور ڈی پی او اپرچترال کے خلاف سراپا احتجاج، سینٹ میں تحریک استحقاق پیش

اسلام آباد ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سینیٹ آف پاکستان میں آر پی او مالاکنڈ اور ڈی پی او اپر چترال کے خلاف تحریکِ استحقاق پیش کر دی۔ انہوں نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی پی او اپر چترال کی جانب سے تورکہو کے تقریباً ڈھائی سو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس پر انہوں نے متعلقہ افسر سے رابطہ کرنے اور معاملے کی وضاحت لینے کی کوشش کی۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود کے مطابق جب انہوں نے ڈی پی او سے بات کی تو انہیں جس انداز میں جواب دیا گیا وہ نہ صرف غیر مناسب تھا بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کے منصب کے منافی بھی تھا، جس پر انہوں نے ایوان میں باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے ساتھ سرکاری افسران کا رویہ آئینی اور پارلیمانی روایات کے مطابق ہونا چاہیے۔

معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے تحریکِ استحقاق کو مزید غور و خوض کے لیے سینیٹ کی قائمہ پرویلج کمیٹی کے سپرد کر دیا تاکہ الزامات اور متعلقہ حقائق کا جائزہ لے کر ایوان کو رپورٹ پیش کی جا سکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
118279