Chitral Times

شیخ الحدیث مولانا حسین احمد کے زیرسرپرستی سینٹرطلحہ محمود کے الیکشن مہم کے سلسلے میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء، مشائخ، آئمہ کرام، ایکس سروس مین، ریٹائرڈ سول افسران کیلئے کانفرنس کا انعقاد

شیخ الحدیث مولانا حسین احمد کے زیرسرپرستی سینٹرطلحہ محمود کے الیکشن مہم کے سلسلے میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء، مشائخ، آئمہ کرام، ایکس سروس مین، ریٹائرڈ سول افسران کیلئے کانفرنس کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے ون کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے نامز دامیدوار سنیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ وہ چترال کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنے اور یہاں غربت میں خاطر خواہ کمی لانے کا مشن لے کر یہاں سے الیکشن لڑرہے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ چترال میں مستقل قیام کا فیصلہ بھی کرچکے ہیں جبکہ خدمت خلق سے اللہ کی رضامندی حاصل کرنا ان کی زندگی کا نصب العین ہے۔ ہفتے کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں شیخ الحدیث مولانا حسین احمد کی سربراہی میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء، مشائخ، آئمہ، ایکس سروس مین، ریٹائرڈ سول افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے پاس دولت، شہرت اور عزت سمیت سنیٹرشپ کی صورت میں اقتدار بھی ہے اور چترال سے الیکشن لڑنے میں انہیں اس علاقے کو ترقی دینے اور یہاں سے غربت کے خاتمے کے سوا اور کوئی مقصد کارفرما نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ تیس سالوں سے رفاہ عامہ کے کاموں میں مشعول ہیں اور گزشتہ 18سالوں سے سنیٹر کی حیثیت سے خدمت انجام دینے کا بھی یہی مقصد ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ چترال کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ایک جامع پروگرام اور حکمت عملی رکھتے ہیں اور الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ترقی کے تمام سیکٹرز میں منصوبے کے مطابق فوری طور پر کام کا آعاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ ممبران صوبائی اسمبلی بھی جے یو آئی کے ہی منتخب ہونی چاہئے تاکہ ترقی کے عمل میں کوئی اور ان کے سامنے رکاوٹ نہ ہوسکیں اور وہ ان کے ممدو معاون بن سکیں۔

انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں غذائی قلت کے سنگین مسئلہ پر قابو پانے کے سلسلے میں قدم اٹھانا شروع کیاتو یہاں کی مقامی قیادت نے سخت مخالفت کی اور ایک دوسرے سے برسرپیکار یہ لیڈر حضرات ان کے خلاف متحد اور شیروشکر ہوکر متفقہ قرار داد پاس کرکے انتظامیہ کے پاس بھیج دیا کیونکہ وہ اپنی سیاسی دکان کو خطرے میں اور اپنی اقتدار کو جاتا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ انہیں طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے اس کار خیر سے روک کر دیکھادیں جبکہ انہوں نے یہاں پہلے سے ذیادہ حجم میں امداد ی کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنیٹر طلحہ محمود نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض حلقے ملکی اداروں اور عوام کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانے اور ان کے درمیاں دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جوکہ دراصل دشمن کا ایجنڈا ہے جبکہ یہ ناعاقبت اندیش یہ بھی نہیں سوچتے کہ جب ادارے کمزور ہوں گے تو خود ا ن کے وجود کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی ترقی خود اس کے لوگو ں کے ہاتھوں میں ہے اور وہ اپنی یہ اختیار 8فروری کو ان کے حق میں استعمال کریں تو 9فروری کے دن ہی چترال کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی طرف پہلا قدم اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا حسین احمد نے انہیں حاظریں کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ چترال کے بہترین مفاد میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔دریں اثنا سینٹر طلحہ محمود نے لوئیر چترال کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا جہاں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کا پرتباک استقبال کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes senator talha mehmood chitral election campaing 4 chitraltimes senator talha mehmood chitral election campaing 5

chitraltimes senator talha mehmood chitral election campaing 2

WhatsApp Image 2024 02 03 at 12.54.35 PM WhatsApp Image 2024 02 03 at 12.54.25 PM

chitraltimes talham mehmood ashirate campaign2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84896

چترال کے نمائندگان نے چترال کوغربت ،محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،میں چترال کے لوگوں کو پسماندگی سے نکالنا چاہتا ہوں۔  سینٹر طلحہ محمود کا دروش میں اجتماع سے خطاب

Posted on

چترال کے نمائندگان نے چترال کوغربت ،محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،میں چترال کے لوگوں کو پسماندگی سے نکالنا چاہتا ہوں۔  سینٹر طلحہ محمود کا دروش میں اجتماع سے خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) این اے ون چترال کیلئے جمیعت العلماء اسلام کے نامزد امیدوار سنیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ چترال سے پسماندگی، جہالت اور غربت کا خاتمہ ان کے سامنے بڑے اہداف ہیں اور انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ یہ ٹارگٹ حاصل کے رہیں گے۔ منگل کے روز دروش کے مقام پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چترال کی قیادت کو چترال کی پسماندگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ووٹو ں کو اپنی عیاشی کیلئے استعمال کیا اور چترال کوغربت ،محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ چترال کے لوگوں کوغربت اور پسماندگی میں رکھنا چاہتےہیں اور متفقہ طور پر میرے خلاف قرارداد لکھ کر میرے دفتر کو سیل کرایا اور طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے فوڈ پیکیج اور خواتین کیلئے سلائی مشینیں تقسیم نہیں کرنے دی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوڈپیکیج کی تقسیم چترال ہی میں نہیں بلکہ بیرونی دنیا میں بھی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی رشوت ہرگز نہیں ہے اور حقیقت میں یہ غریبوں کے ساتھ مدد ہے جو ہم نے پہلے بھی کیا اور آیندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شہرت اور مال و دولت کی ضرورت نہیں ہے ۔ اللہ ہاک نے بہت کچھ دیا ہے ۔ مجھے اگر کسی چیز کی ضرورت ہے ۔ تو وہ چترال کی خدمت اور لوگوں کو پسماندگی سے نکالنا اور یہاں کے لوگوں کو ان نمایندوں سے نجات دلانا ہے ۔ جو ووٹ لے کر بھی چترال کو پسماندگی اور غربت میں دھکیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر چترال کی قسمت کو تبدیل کرنا ہے ۔ تو کتاب کو ووٹ دو ،پھر دیکھو کہ ہم کیا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن، امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا فیض محمد مقصود اور دوسرے رہنما حافظ انعام میمن ، قاری جمال عبدالناصر اور دوسروں نے بھی خطاب کیا ۔ جلسے کے بعد کئی افراد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ۔

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 2

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 6 chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 4

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 1

chitraltimes senator talha mahmood election campaign drosh chitral lower 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84741