انتقال پرملال، سینئر صحافی فیاض احمد کے والد گرامی انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت اور لواحقین کےساتھ اظہار ہمدردی
انتقال پرملال، سینئر صحافی فیاض احمد کے والد گرامی انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت اور لواحقین کےساتھ اظہار ہمدردی
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور میں مقیم چترال کی معروف شخصیت حاجی رحمت خان طویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال کرگئے، انھیں جمرات کے دن وزیرباغ پشاور میں سپردخاک کردیا گیا، وہ پرائڈ آف چترال کے ایڈ من خلیل احمد ،پشاور میں مقیم چترال کے سینئر صحافی فیاض احمد ودیگر کے والد بزرگوار تھے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سینئر صحافی فیاض احمد کے والد محترم حاجی رحمت خان کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کے روز یہاں سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبرو استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔