The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 چترال؛ چترال کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر 35انچ تک برف پڑچکی ہے

Posted on

 چترال؛ چترال کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر 35انچ تک برف پڑچکی ہے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئیر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، ڈی سی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر محکمہ این ایچ اے کی مشینری گرمچشمہ کے علاقے میں مختلف مقامات پہ سنو کلئیرنس اپریشن اور سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں مصروف عمل ہیں۔روڈ ٹریفک کیلۓ بحال ہے۔ اسی طرح لواری ایپروچ روڈ میں بھی مختلف مقامات عشریت ، براڈام اور لواری اپروچ روڈ پر سنو کلئیرنس اپریشن جاری ہے، ضلعی انتطامیہ کی طرف سے برفیلی سڑکوں پر سنوچین کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے،

دریں اثنا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری مڈکلشٹ روڈ میں مختلف مقامات پہ سنو کلئیرنس اپریشن اور سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ اور ساتھ گولین ویلی میں بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

اُدھر سیاحتی مقام کالاش ویلی میں کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ آتھارٹی کے ڈی جی منہاس الدین کی ہدایت پر بمبوریت ودیگر مقامات پر برف ہٹانے کےلئے مشینری لگادیئے گئے ہیں،

یادرہے کہ حالیہ چار پانچ دنوں کی برفباری سے چترال کے مختلف علاقوں میں ا ٓٹھ سے 35انچ تک برف پڑچکی ہے، سب سے زیادہ برفباری ، لواری اپروچ روڈ، مدک لشٹ، گولین ویلی میں پڑی ، جہاں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ لوگ کئی دنوں تک گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، تاہم گزشتہ دو دنوں سے چترال کا موسم صاف ہے ،

chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 7

chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 11

chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 21 chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 20 chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 2 chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 4 chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 5 chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 6 chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 15 chitraltimes snow clearnce operation chitral lower 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
97837