Chitral Times

سوگواران چرویلاندہ بونی کی طرف سے پیغام

بونی چرویلاندہ  کی ہردلعزیز شخصت نبی نور خان کے انتقال پر سوگوار خاندان نے تمام متعلقین کے نام ایک پیغام میں اُن سے گزارش کی ہے کہ حالیہ وبائی صورت حال کے خدشات کو مدنظر رکتھے ہوئے اپنی جگہوں پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دُعا کریں ۔ انہوں نے دور دراز مقیم  رشتہ داروں کو سوشل میڈیا کے زریعے جبکہ  بونی اور گردو نواح میں مقیم احباب کو مساجد اور جماعت خانوں کے ذریعے یہ پیغام بھیجا ہے ۔  مرحوم کے چھوٹے بھائی سلطان وزیر خود ٹانگ کے اپریشن کے بعد گلگت میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر رشتہ داروں اور دوست احباب کی طرف سے موصول ہونے والے تعزیتی  فون کالز پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

منجانب سوگواران چرویلاندہ:

عبد الحکیم خان ، سلطان وزیر  ،  دلدار  علی خان ، کرنل سلطان علی خان ، کرنل علی سرور، ڑیٹائرڈ صوبیدار میجر حکیم سرور ، ڈاکٹر سردار نواز ، ایس پی شیر وزیر ، سلطان امیر، صوبیدار جلال اور سلطان روم

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47657