”پاکستان میں یکم جنوری 2028 سے سود کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا“، جے یو آئی کی ترمیم شامل
”پاکستان میں یکم جنوری 2028 سے سود کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا“، جے یو آئی کی ترمیم شامل
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں جے یو ائی کی ترمیم شامل کر لی ہے جس کے تحت جنوری 2028 سے ملک سود فری کر دیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے حکومت کا منظور شدہ 26 ویں آئینی ترامیم کا حتمی مسودہ حاصل کر لیا ہے، جس میں جے یو آئی مطالبے پر حتمی مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم شامل کر لی گئی ہے۔اس ترمیک کے مطابق پاکستان سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور یکم جنوری 2028 کو ملک کو سود فری کر دیا جائے گا۔حکومت نے شریعت کورٹ کے ججز سے متعلق جے یو آئی کی تجویز بھی مان لی ہے۔ 27 آئینی ترامیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ جے یو آئی کی تجویز پر مسودے میں آئین کے آرٹیکل 203 سی بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جے یو آئی کی ناراضی دور کرنے کے لیے یہ تجویز ترمیم کا حصہ بنائی گئی ہے اور مسودے کے مطابق آئین میں آرٹیکل 203 سی، شق 3 میں تبدیلی ہوگی۔اس شق کے تحت لفظ “ہائی کورٹ”کے ساتھ وفاقی شرعی عدالت بھی لکھا جائے گا اور جج سپریم کورٹ کا جج بننے کا اہل ہوگا۔
آئینی ترامیم؛ پی ٹی آئی کے 3ارکان قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(سی ایم لنکس) آئینی ترامیم کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین اراکین قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق این اے 59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی اور ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی سے پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے، ظہور قریشی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
