The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سوات؛ ہم گزشتہ مارچ کے دوران بھی پر امن رہے اگلی دفعہ بھی پر امن رہیں گے۔وزیراعلی،۔ وکلا تنظیموں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس تقسیم

Posted on

سوات؛ ہم گزشتہ مارچ کے دوران بھی پر امن رہے اگلی دفعہ بھی پر امن رہیں گے۔وزیراعلی،۔ وکلا تنظیموں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس تقسیم

سوات ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ بیرونی سازش کے تحت قائم کی گئی سلیکٹڈ حکومت ان کے خلاف جتنی کمیٹیاں بنانا چاہتی ہے بنالے اور جتنی مرضی مقدمے درج کرا لے ہم اپنے جمہوری حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،صوبے کا منتخب وزیر اعلی ہوں ،اپنے لوگوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے،ہم پر امن اور جمہوری لوگ ہیں آئین کی مکمل پاسداری کریں گے، ہم گزشتہ مارچ کے دوران بھی پر امن رہے اگلی دفعہ بھی پر امن رہیں گے، پی ٹی آئی ورکرز ہماری فورس ہیں، اگلے مارچ میں بھی ورکرز بھر پور انداز میں شرکت کریں گے، امپورٹڈ حکومت نے ہمارے پر امن مارچ کے شرکاءپر بدترین تشدد کیا، ملک میں آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا آئینی حق ہے، اس سلسلے میں کل کابینہ اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ضلع سوات کے مختصر دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ نے دورہ کے دوران کمشنر ملاکنڈ کے دفتر میں وکلاءسے ملاقات کی اور وکلاءتنظیموں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس بھی تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ نے سوات کی چار تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں 50، 50 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے جن میں تحصیل بار ایسوسی ایشن بحرین، تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ، تحصیل بار ایسوسی ایشن مٹہ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کبل شامل ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے لئے ایک کروڑ جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے دو کروڑ روپے کے چیکس حوالے کیے۔ پشاور ہایی کورٹ دارلقضا  منگورہ  بار کے صدر مجاہد فاروق اور جنرل سیکریٹری رحیم اللہ چترالی نے چیک وصول کیا۔ اس سے قبل دونوں وکلا رہنماوں نے وزیر اعلیِ کا استقبال کیا۔

وزیراعلی نے اس موقع پرڈی پی او آفس کا بھی دورہ کیا اور نو قائم شدہ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا باضابطہ افتتاح کیا۔پولیس کے اعلی حکام کی طرف سے وزیراعلی کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ سوات میں تمام تھانوں کے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں پولیس ایکسس سروس، ٹوکن آٹومیشن سسٹم، پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، میڈیا مانیٹرنگ سسٹم، ریسکیو 15 سسٹم، ہوٹل واچ، ای ٹکٹنگ ، ای گیجٹ، ای ٹوکن، این سی پی، ویمن سیفٹی ایپ اور سی ڈی آر سسٹم قائم کئے گئے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو امپورٹڈ حکومت کو جلدی ہٹانا ہے، یہ انٹرنیشنل سلیکٹڈ حکومت ہے جو بیرونی سازش کے تحت قائم ہوئی ہے۔ محمود خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بننے والی کمیٹی کا سربراہ ایک مجرم اور قاتل ہے، امپورٹڈ وزیر داخلہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مرکزی کردار ہے، اس کے علاوہ منشیات کے کیس میں وزیر داخلہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے جارہا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اٹک پنجاب کا حصہ ہے اور انہیں پنجاب میں داخلے سے روک دیا گیا، محمود خان نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ان کے خلاف تین مقدمات درج کرائے، انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، مقدمات سے نہیں ڈرتے۔اگر عمران خان خیبر پختونخوا میں ہیں تو یہاں پر اس کی حکومت ہے، محمود خان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ صوبے میں ہماری دو تہائی اکثریت ہے کوئی گورنر راج نہیں لگا سکتا، وزیر اعلیٰ نے موجودہ معاشی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، نااہل حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں، امیر مقام کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیر مقام اتنا بڑا لیڈر نہیں کہ میں ان کی باتوں کا جواب دوں، امیر مقام کی باتوں کا جواب میرے ایم پی ایز دیں گے، امیر مقام سیاستدان نہیں ٹھیکہ دار ہے جو ہر وقت پیسے بنانے کے چکر میں ہوتا ہے، امیر مقام جماعت اسلامی سے نکل کر مشرف کا بھائی بن گیا، جب مشرف چلا گیا تو یہ ان چوروں کے ساتھ بیٹھ گیا،یہ اقتدار کے پیچھے بھاگنے والے لوگ ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں کو گیس سپلائی کے لئے صوبائی حکومت نے 64 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے تھے، جب ان چوروں کی حکومت ختم ہوگی تو وہ فنڈز خرچ کئے جائیں گے، میں اپنے لوگوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا ، میرا تعلق اسی مٹی سے ہے،جب حکومت ختم ہوگی تو واپس سوات آکر اپنے لوگوں میں بیٹھوں گا۔میں نے ان لوگوں کی طرح باہر کوئی جائیدادیں نہیں بنائی ہیں، وزیر اعلی نے واضح کیا کہ امیر مقام پی ٹی ائی میں شامل ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن پارٹی کے لوگ اس کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھے کیونکہ پی ٹی آئی میں امیر مقام جیسے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔ وزیر اعلی نے کہاکہ سوات پر صرف سوات کے لوگ حکمرانی کریں گے، باہر کا کوئی شخص سوات پر حکمرانی نہیں کر سکتا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، حالات جنگ میں بات چیت کے راستے بند نہیں ہوتے تاہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر عمران خان دوبارہ مارچ کی کال دیں گے تو اس دفعہ بھی سوات کے لوگ سب سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں گے۔ ا±نہوںنے مینگورہ سٹی میں پانی کے مسئلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے میگا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے،منصوبے کا ٹینڈر ہوگیا ہے جون کے آخر تک عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

chitraltimes cm kpm mahmood inaugurating ccs at dpo office swat

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان  سیدو شریف سوات میں واقع والی سوات کے گھر گئے  اور سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی

سوات ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بدھ کے روز سیدو شریف سوات میں واقع والی سوات کے گھر گئے جہاں انہوں نے والی سوات کے پوتے اور سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ جسٹس حسن اورنگزیب، ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور عمر ایوب کے علاوہ سوگوار خاندان کے دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سوات سے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61852

سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ایک ناکام شو تھا۔ وزیراعلیٰ محمود خان

سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ایک ناکام شو تھا۔ وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کو مکمل طور پر ایک ناکام شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے میں لوگوں کی عدم دلچسپی اور عدم شرکت اپوزیشن کی ناکامی اور حکومتی پالیسیوں پر عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک دوسرے کے بدترین سیاسی مخالفین، ایک دوسرے کو ملک کی بربادی کا ذمہ دار اور ایک دوسرے کو کرپشن کے بے تاج بادشاہ قرار دینے والے سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے اس طرح کی شوبازیوں میں مصروف ہے لیکن صوبے کے باشعور عوام نے پہلے بھی انہیں مسترد کردیا تھا اور اس بار بھی مسترد کردیا اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا بہت پہلے ہی نکل چکی تھی جب کہ اس میں شامل دو بڑی پارٹیاں الگ ہوگئی تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت اور وزیر اعظم عمران کے بے لاگ احتساب کے عمل نے گزشتہ سات دہائیوں سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عناصر کو اکٹھا کر دیا ہے لیکن پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے نام پر یہ اکٹھا ہونا اصل میں کرپشن بچاو تحریک ہے جس کا مقدر ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن والے کچھ بھی کر لیں مگر ان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ عام انتخابات میں عوام نے انہیں سبز باغ دکھا کر باری باری اس ملک کے وسائل لوٹ کر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو یکسر مسترد کردیا اور انشاءاللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی عوام انہیں مسترد کریں گے کیونکہ کہ اب قوم کو عمران خان جیسے نڈر، مخلص اور ایماندار لیڈر کی قیادت مل گئی ہے جس کے دل میں اس قوم کا درد ہے اور وہ نہ صرف اس قوم کو ایک عظیم قوم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سوات جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی اور عدم شرکت کے بعد اپوزیشن والوں نے جلسہ گاہ بھرنے کی ناکام کوشش میں مدرسوں کے کمسن طلبہ کو جلسے کے لئے استعمال کیا جو ان طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کے ساتھ بھی زیادتی ہے، مدرسوں کے طلبہ سیاسی جلسوں میں شرکت کے لئے نہیں بلکہ حصول علم کے لئے مدرسوں میں داخلہ لیتے ہیں انہیں اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
49957

8سے 16 مئی تک شمالی علاقہ جات,کاغان,سوات,دیراور چترال کے سیاحتی مقامات کی سیر پرپابندی عائد

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر8سے 16 مئی تک شمالی علاقہ جات گلیات, کاغان, سوات,دیر اور چترال کے سیاحتی مقامات, ریزورٹس، ہوٹلز اور اس کے آس پاس کے تفریحی مقامات اور عوامی پارک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیاحت کا ارادہ رکھنے والے افراد ان علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت و زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر مذکورہ بالا ایام میں گلیات، کاغان وادی، سوات دیر اور چترال نہ آئیں.

chitral meeting on kalash festival cheulum jusht

دریں اثنا گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں کالاش کمیونٹی کے مذہبی رہنما اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربرہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر زوردیا گیا کہ موجودہ کورونا وبا کے پیش نظر تمام تقریبات اورایونٹس پرپابندی لگادی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا تاہم کالاش کمیونٹی مذہبی تہوار چیلم جوشٹ کو انتہائی محدود پیمانے پر منانے کی اجازت ہوگی جس میں صرف کالاش کمیونٹی کے افراد محدود تعداد میں شرکت کریں گے ۔ ملکی وغیرملکی سیاحوں کی کالاش علاقوں مٰیں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی

کالاش ویلی میں سیاحوں کی داخلے پر پابندی پر علاقے کے کاروباری حلقے انتہائی مایوسی کاشکارہوگئے ہیں خصوصی طور پرسیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ جو عید اور فیسٹول کے موقع پر آمدنی کی توقع رکھتے تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
48009