The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم چترال، دروش اور ایون میں گیس پائپ لائن سروے کیلئے پہنچ گئی ہے۔ شہزادہ افتخار الدین

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم چترال، دروش اور ایون میں گیس پائپ لائن سروے کیلئے پہنچ گئی ہے۔ شہزادہ افتخار الدین

اسلام آباد (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی ٹیم ٹیکنیکل آفیسر سیف اللہ خٹک کی سربراہی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چترال، دروش اور ایون میں گیس پائپ لائن کے سروے کے لیے چترال پہنچ گئی ہے۔ ٹیم مختلف مقامات پر گیس کی فراہمی کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لے گی۔

مزید براں، شہزادہ افتخار الدین نے آج (2 دسمبر 2025) پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیرِ امورِ عامہ رانا مبشر اقبال سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چترال، دروش اور ایون میں گیس پلانٹس کی منظوری اور پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے چترال کے تین گیس پلانٹس کو اکنامک کوآرڈینیشن کونسل (ای سی سی) کے آئندہ ایجنڈے میں شامل کرنے کے لیے اگلے ہفتے ایک خصوصی اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے، جس میں سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری فنانس اور ای سی سی کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔
رانا مبشر اقبال نے اس سلسلے میں اپنی وزارت کی سفارشات وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ، 31 اکتوبر 2025 کو سید آباد میں کیے گئے اعلان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بھی آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں سیکرٹری پٹرولیم، پاور، این ایچ اے حکام کے علاوہ وفاقی وزارتِ تعلیم اور وزارتِ صحت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

chitraltimes ex mna iftikharuddin met fm rana mubashir

sngpl team reaches chitral daruosh and ayun for gas pipeline survey shehzada iftikharuddin

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
116177