Chitral Times

سنوغر، ایف ایس سی میں کم نمبرآنے پر ایک اورجوان سال طالبہ نے خودکشی کرلی

Posted on

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے خوبصورت گاوں‌سنوغر میں ایف ایس سی کی طالبہ نے مبینہ طور پردریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے . پولیس ذرائع کے مطابق مسمی ثناء سید دختر نظارعلی شاہ ساکنہ سنوغر نے مبینہ طور پردریائے مستوج میں‌ چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے . ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجہ ایف ایس سی میں‌ کم نمبرآنا بتایا جارہاہے تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے . اخری اطلاع کے مطابق بچی کی لاش چرون کے قریب دریا سے نکال لی گئی ہے . یادرہے کہ اسی مہینے میں‌ خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے .

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
24483