The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سنوغر، اپر چترال ایک اور ایک قدرتی آفت کی دہلیز پر  –  تحریر: حمیدالرحمن حقی 

Posted on

سنوغر، اپر چترال ایک اور ایک قدرتی آفت کی دہلیز پر  –  تحریر: حمیدالرحمن حقی

اپر چترال کے علاقے سنوغر میں قدرتی حسن سے مالا مال جنگلات اور نایاب درختوں کی بے دریغ کٹائی ایک سنگین ماحولیاتی بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس علاقے کو چند سال قبل گلیشر پھٹنے کے باعث شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا،جس نے نہ صرف مقامی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا بلکہ کئی خاندانوں کو بے گھر بھی کر دیا تھا۔ جس کی ہولناک یادیں آج بھی مقامی لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔

تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ اس سانحے سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ آج، ایک بار پھر سنوعر میں درختوں اور جنگلات کی کٹائی اور نایاب و قیمتی پودوں کی بیخ کنی زور و شور سے جاری ہے۔ مویشی چرانے والوں کی غیر معمولی تعداد اور اور مقامی و عیر مقامی چرواہوں کی بہتات بھی ان قدرتی وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ گلیشرز اور پہاڑوں کی ڈھلوانیں جو پہلے ہی حساس اور نازک ماحولیاتی نظام کا حصہ تھیں، اب مزید غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔جبکہ ان سب کے باوجود حیران کن طور پر، متعلقہ حکومتی ادارے مقامی اکابریں اور ضلعی انتظامیہ مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نہ کوئی روک ٹوک، نہ کوئی منصوبہ بندی، اور نہ ہی مقامی افراد کی شکایات پر کوئی سنجیدہ حکمت عملی و کارروائی نظر آ رہی ہے۔

حکومتی غفلت اور انتظامی عدم توجہ کے باعث عوام شدید اضطراب اور خوف کا شکار ہیں۔اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی، تو گلیشر کے ایک اور پھٹنے یا قدرتی آفت کا سامنا ناگزیر ہو گا۔جبکہ ماہرین ماحولیات بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ درختوں کی بے دریع کٹائی اور بگڑتے ہوے ماحولیاتی توازن اور کٹاؤ بڑھنے کے باعث سنوغر گلیشر میں برفانی تودوں کے پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو مذکورہ علاقے میں کسی بھی وقت بڑی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس صورت حال اور اضطرابی کیفیت میں مقامی آبادی حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ بروقت اور فوری طور پر سنوعر میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوے پابندی عائد کرنے اور جنگلات کی تحفظ کیلیے کوئی منااسب لائحہ عمل مرتکب کرنے سمیت چراگاہوں پر کنٹرول کریں، اور نایاب درختوں اور دیگر جنگلات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو یہ علاقہ ایک اور قدرتی آفت و سانحے کا شکار ہو سکتا ہے. اور اس بار اس کی قیمت کہیں زیادہ ہو گی۔.

فوٹو. نوید الرحمن

chitraltimes sanober trees saroz forest cutting Sonoghor upper Chitral 3

chitraltimes sanober trees saroz forest cutting Sonoghor upper Chitral 4

chitraltimes sanober trees saroz forest cutting Sonoghor upper Chitral 1

chitraltimes sanober trees saroz forest cutting Sonoghor upper Chitral 2

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
110849