سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی
سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی اور کہا ہے کہ صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آسکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025ء سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی جس میں پاکستان کو اگاہ کیا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف ملازمین کا چوتھے روز بھی دھرنا جاری
اسلام آباد(سی ایم لنکس)حکومت کی جانب سے کیے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار حفیظ الدین نے ملازمین کے احتجاج میں شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے گزشتہ رات حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ڈی چوک سے ہیڈ آفس منتقل کیا تھا۔یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کی جانب سے پیر تک مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر پیر کو مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم پھر ڈی چوک جائیں گے۔