The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

Posted on

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردیے ہیں۔اسٹیبلشنٹ ڈویڑن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردیں۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشنٹ ڈویڑن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کردیا گیا ہے لہذا تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشنٹ ڈویڑن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویڑنیں بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
93911