The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سرکاری سکولوں میں رمضان کے مہینے کے لیے نئے اوقات کار جاری

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں میں رمضان کے مہینے کے لیے نئے اوقات کار جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبے کے تمام پرائمری سکول پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے دن ساڑھے سات بجے سے 12 بجے تک جبکہ جمعہ کے دن ساڑھے سات سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے اسی طرح صوبے کے مڈل/ ہائی/ ہائیرسیکنڈری سکول پیر سے جمعرات تک اور ہفتہ کے دن ساڑھے سات بجے سے 12 بجے تک جبکہ جمعہ کے دن ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
21969