The Voice of Chitral since 2004
Monday, 4 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مستوج ؛ سرمائی کھیلوں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

مستوج ؛ سرمائی کھیلوں کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ سرمائی کھیلوں کا یہ شاندار ایونٹ ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ کھیل اپر چترال کے زیرِ اہتمام ہرچین میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں اپر چترال کے منجھے ہوئے اور باصلاحیت کھلاڑی آئس ہاکی کے سنسنی خیز مقابلوں میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

ونٹر اسپورٹس فیسٹیول میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کی شرکت بھی متوقع ہے، جس سے اس ایونٹ کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گا بلکہ اپر چترال کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ فیسٹیول کا فائنل میچ 8 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کھیل میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ایونٹ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار مستوج شفیع الرحمن نے آج ہرچین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گراؤنڈ کی تیاریوں، کھلاڑیوں کی آمد و رفت اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس منفرد، دلکش اور یادگار سرمائی کھیلوں کے ایونٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہرچین تشریف لائیں اور ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کا بھرپور حصہ بنیں۔

chitraltimes snow sports upper chitral 4 chitraltimes snow sports upper chitral 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
117082