Chitral Times

سردارایوب کی بیٹی کے انتقال پر اظہارتعزیت…..حکیم علی خان ایڈوکیٹ حال پشاور

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) بونی کی معروف شخصیت پی ایم ایل این کی صوبائی نائب صدر اور اسماعیلی کونسل کے سابق صدر حکیم علی ایڈوکیٹ نے سردار ایوب کی بیٹی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے . پشاورسے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں‌انھوں‌نے غمزدہ خاندان سے اپنی پوری ہمدری اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشاور میں ہونے اور مسلسل موسم کی خرابی کی وجہ سے بذادخود تعزیت کیلئے حاضر نہ ہوسکا . انھوں‌نے چترال کے موقربرقی اخبار چترال ٹائمزڈاٹ کام کی وساطت سے انجینئرسردارایوب اور تمام اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے .

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18132