Chitral Times

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی بیالیسویں برسی کے موقع پر چترال کے مرکزی آفس میں پروگرام کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42 ویں برسی لوئرچترال میں منائی گئی۔اس موقع پرضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وسابق صوبائی وزیر سلیم خان ،ضلعی سینئرنائب صدرشریف حسین،ممبرصوبائی کونسل شفقت حسین ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،تحصیل چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ ،تحصیل دروش کےصدرعبدالحمیدایڈوکیٹ،سجاداخون،جاویداقبال،قاضی سجادایڈوکیٹ ،گرم چشمہ کے صدرنادرشاہ،تحصیل دروش کے جنرل سیکرٹری سکندرحیات،اقبال حیات،لیبرونگ کے صدرانیس الرحمان،استادنذیرایون،شیرجوان اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا کارنامہ شہید بھٹو کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے جس کے لئے امریکہ اور اس کے حواری ان کی جان کے درپے ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا، بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ لیڈر موت کو شان سے قبول کرتا ہے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کا مقصد ملک میں عوام کا راج قائم کرنا اور جمہوریت لانا تھا، اس مقصد سے اس حد تک سچا اور کمیٹیڈ تھا جو کہ اپنی زندگی اور اپنے خاندان کے مستقبل کی پرواہ کئے بغیر اپنے اصولوں پر مخالفین، غیر جمہوری قوتوں اور دشمنوں کا مقابلہ کرتا رہا، حکمرانی کا تختہ الٹا ہوا، جیل چلا گیا، پھانسی پہ چڑھ گیا، پر اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا۔

انہوں نے کہاکہ چترال میں تمام ترقیاتی منصوبے شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکے چترالی عوام کے ساتھ دلی محبت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔ پارٹی جیالوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وژن اور فلسفہ گھر گھر پہنچانے اور نوجوان نسل کو بھٹو خاندان کے قربانیوں سے آشنا کرانے کیلئے عہد کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔موجودہ حکومت چترال کے ساتھ سوتلی ماں جیساسلوک کررہی ہے
گزشتہ دورحکومت میں چترال کے لئے منظورکردہ گیس پلانٹس موجودہ حکومت گلگت منتقل کرکے چترالی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے ۔ چترال کے جنگلات کو بچانے کے لئے یہ منصوبے رکھے گئے تھے مگرموجودہ حکمران ایک طرف بلین ٹری سونامی کی باتیں کرکے نہیں تھکتے تو دوسری طرف جنگلات کوبچانے کے لئے دیے گئے منصوبوں کو گلگت منتقل کرنے پرتلی ہوئی ہے۔اگران منصوبوں پرفوری کام شروع نہ کی گئی تو عوام اپنے جائز حقوق کے لئے سڑکوں پرنکلیں گے۔
اس موقع پر(ر)اے ایس آئی چترال پولیس محبوب ولی سکنہ بروز اپنے اہل خانہ سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی اورپارٹی قائدین نے اُسے خوش آمدیدکہا۔

ppp chitral barsi saleem khan
ppp chitral barsi bhutto
ppp chitral barsi saleem khan2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47038