زیرتعمیررائین تورکہو پل آئندہ ہفتے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال
زیرتعمیررائین تورکہو پل آئندہ ہفتے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر علاقہ تورکہو میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے اور مختلف زیر تعمیر عوامی سہولیات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے بدھ کے روز تورکہو ویلی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مندرجہ ذیل زیر تعمیر عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کی بروقت تکمیل کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات صادر کئے ۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے SDO سی،اینڈ،ڈبلیو موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ زیر تعمیر رائین پل کا جائزہ لیا۔ زیر تعمیر پل میں کام زور شور سے جاری ہے اور امید واثق ہے کہ پل میں کام مکمل ہوکر ائندہ ہفتے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انھوں نے متعلقہ ایس،ڈی،او اور ٹھیکہدار کو مذکورہ پل میں کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے رائین جنالی سے متصل روڈ کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکہ دار کو مذکورہ روڈ سے ملبے کے ڈھیر کو زیر تعمیر روڈ میں ڈال کر ہموار کرنے کی ہدایت کی تاکہ مذکورہ مین روڈ ٹریفک کے لئے بحال ہوسکے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور TMOموڑکہو/تورکہو کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام تریچ روڈ کا دورہ کیا اور وہان پر کام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور TMO موڑکہو/تورکہو کو مذکورہ روڈ میں کام کی رفتار تیز کرکے جلد از جلد ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایت کی۔

