زوندرانگرام تریچ میں نوجوانوں کی عالمی دن کے حوالے سے تقریب
زوندرانگرام تریچ میں نوجوانوں کی عالمی دن کے حوالے سے تقریب
اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ ( پی پی اے ایف ) کی مالی تعاون سے زوندگرام تریچ میں TALSO کے آفس میں نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالےسے ایک اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہیلتھ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سوسائٹی (ہیڈز) کے پروجیکٹ منیجر سمیت اسکی ٹیم اور علاقے کے نوجوان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ادارے کے پروجیکٹ منیجر احمد فدا نے اس ادارے اور نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جس میں یوتھ ڈویلپمنٹ اور خصوصاً اس ادارے کے اغراض ومقاصد کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا ۔علاقے کے نوجوانوں کو اسی دن کے حوالے سے اپنی خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔جس میں ذیشان نورانی ،اشتیاق عامر اور عمر سلام نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور تعلیم، صحت اور مختلف مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور ادارے سے تعاون کی بھی درخواست کی گئی جس پر ادارے کے سربراہان نے یقین دہانی کروائی۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں کلائمیٹ چینچ ، ڈیجیٹل ایجوکیشن ، اور شجر کاری کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی ۔
اس پروگرام کے خاص مہمان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول زوندرنگرام تریچ احسان الحق سلیم اور صدر محفل معروف سماجی اور سیاسی شخصیت سراج حسین ثالث نے پروگرام کے آخر میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اخر میں ادارے کی طرف سے نوجوانوں میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے چونکہ اس پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے شرکت کی تھی اور اپنے اپنے شعبے میں خاص کارکردگی کی بنیاد پر یہ انعامات دیے گئے ۔ا خر میں ادارے کی طرف سے پودے بھی تقسم کیے گئے ۔



