The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

زلزلے سے متاثرہ ایون موڑدہ و درخناندہ آبپاشی نہروں کی بحالی کیلئے ایسکیویٹر مشین کی فراہمی کیلئے ڈی سی لوئر چترال تعاون کرے-چیرمین وی سی ون ایون وجیہ الدین

زلزلے سے متاثرہ ایون موڑدہ و درخناندہ آبپاشی نہروں کی بحالی کیلئے ایسکیویٹر مشین کی فراہمی کیلئے ڈی سی لوئر چترال تعاون کرے-چیرمین وی سی ون ایون وجیہ الدین

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین نے چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرڈیزاسٹر منیجمنٹ چترال /ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی سے پرزورمطالبہ کیا ہے ۔ کہ حالیہ زلزلہ میں ایون کی دو معروف آبپاشی نہریں بڑے بڑے تودے گرنے سے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں ۔ اور کوشش کے باوجود مقامی لوگ پتھر ہٹانے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مقامی لوگ نہر کی دوبارہ بحالی کیلئے مسلسل کوشش کر رہےہیں ۔ لیکن اوپر سے جو بڑے بڑے پتھر نہر میں گر چکے ہیں ۔ انہیں ایسکیویٹر کے بغیر ہٹانا ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے مقامی لوگوں کو پانی کے حوالے سے شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نہروں کی بندش سے فصلوں کیلئے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ اگر بروقت نہروں کو بحال نہ کیا گیا ۔ توفصلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے بڑے پتھروں کو ہٹاکر پانی بحال کرکے لوگوں کو مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر چترال ایسکیویٹر فراہم کرنے میں مدد دیں ۔

chitraltimes ayun arrigation channel damanged by flood2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72887