The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی سی اور ڈی پی او اپر چترال کا زائینی گاوں میں پراسرارآتشزدگی سے متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت، گھر کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم

ڈی سی اور ڈی پی او اپر چترال کا زائینی گاوں میں پراسرارآتشزدگی سے متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت، گھر کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال حمیداللہ، زائینی میں گمبوری خان کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ وفات پانے والی بچی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب اپر چترال کے صدر محمد علی مجاہد بھی موجودتھے۔

انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ شخص گمبوری خان کے گھر کی دوبارہ تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک فراہم کیا گیا، جبکہ دیگر ضروری سامان، جن میں فوم وغیرہ شامل ہیں، بھی مہیا کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر سہولیات اور ریلیف پہنچانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور اپر چترال انتظامیہ ان اقدامات کی بھرپور نگرانی کر رہی ہے، جس سے عوام کو بہتر سہولت اور ریلیف ملے گا۔

بعد ازاں وفد نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال حمیداللہ نے کہا کہ اس افسوسناک اور بار بار پیش آنے والے واقعے پر شدید دکھ ہے، اور پولیس و انتظامیہ اس کے حل اور حقائق تک پہنچنے کے لیے مکمل کوشش کریں گے۔ واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں گی۔

آخر میں مولانا شمس العارفین نے متاثرہ خاندان اور علاقے کے عوام کی جانب سے انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes dc and dpo upper chitral visit zaini fire cut house 1 chitraltimes dc and dpo upper chitral visit zaini fire cut house 7 chitraltimes dc and dpo upper chitral visit zaini fire cut house 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115735